انتخابانٹرٹینمنٹپاکستانتازہ ترین

2020 میں پاکستانیوں نے کون سی 10 شخصیات کو گوگل پر سرچ کیا؟

گوگل نے سال کے اختتام پر اپنی سالانہ فہرست میں پاکستان میں لوگوں کے سرچ رجحان کی فہرست جاری کر دی۔

گوگل نے جاری کردہ اپنی فہرست کی درجہ بندی ٹریفک کو دیکھتے ہوئے کی ہے۔

فہرست کو 6 کیٹیگریز ٹاپ سرچز،افراد، کورونا وائرس، ایونٹس، گیجٹ اور فلمون و ٹی وی میں تقسیم کیا گیا ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ جب پاکستان میں گوگل پر سرچ کی جانے والی سرفہرست 10 شخصیات میں کوئی بھی بالی وڈ اسٹار نہیں بلکہ 2 کے علاوہ سب ہی پاکستانی ہیں۔

ممکن ہے آپ کیلئے یقین کرنا مشکل ہو لیکن پاکستان میں اس سال لوگوں نے جس شخصیت کو سب سے زیادہ سرچ کیا وہ حقوق نسواں کی سرگرم کارکن ماروی سرمد ہیں۔

ذیل کی سطور میں اس سال سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی پاکستانی شخصیات کے بارے معلومات دی گئی ہیں۔

1۔ ماروی سرمد

ماروی سرمد کے بارے سب سے زیادہ سرچز مارچ 2020 کے مہینے میں ہوئی اس کی وجہ خیل الرحمان قمر اور ماروی سرمد کے درمیان ایک ٹی وی شو کے دوران ہونے والی جھڑپ تھی۔

یاد رہے ‘میرے پاس تم ہو’ جیسے ڈرامے لکھنے والے مصنف خلیل الرحمان قمر نے 3 مارچ کی شب ایک نجی چینل کے پروگرام میں عورت مارچ پر بحث کے دوران ماروی سرمد کیلئے انتہائی نامناسب زبان استعمال کی تھی جس پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

شاید یہی وجہ تھی کہ لوگوں نے ماروی سرمد کے بارے جاننے کیلئے گوگل سے رجوع کیا، اور اتنے زیادہ لوگوں نے ان کے بارے سرچ کیا کہ وہ سال 2020 کی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت بن گئیں۔

2۔ عظمیٰ خان

پاکستان کی معروف اداکارہ عظمیٰ خان رواں سال مئی اورجون میں گوگل سرچ میں لوگوں کی توجہ کو مرکز رہیں، جس کی وجہ ان کے گھر پر ہونے والے حملے کی وائرل ویڈیو کو قرار دیا گیا ہے۔

اس موقع پر اداکارہ نے چند خواتین کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا جن کے بارے میں ان کا دعویٰ تھا کہ وہ بزنس ٹائیکون ملک ریاض کی بیٹیاں ہیں اور انہوں نے مسلح گارڈز کے ہمراہ ان کے گھر میں گھس کر اشتعال انگیزی کی۔

انہوں نے کچھ دنوں کے بعد اگرچہ اپنا مقدمہ واپس لے لیا تھا، تاہم وہ اس سال گوگل پر پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی دوسری شخصیت بن گئی ہیں۔

3۔ جوبائیڈن

امریکہ کے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے جوبائیڈن اس سال پاکستان میں سرچ کی جانے والی تیسری بڑی شخصیت ہیں۔

جوبائیڈن کو نومبر میں سب سے زیادہ پاکستان میں سرچ کیا گیا، یہ امریکی انتخابات کا مہینہ تھا اور جوبائیڈن کی غیرمتوقع فتح کے باعث لوگ ان کے متعلق جاننا چاہتے تھے۔

4۔ علیزہ شاہ

خوبرو اداکارہ علیزہ شاہ گوگل پر لوگوں کی توجہ کو مرکز رہی ہیں، انہیں جنوری میں سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔

اداکارہ کو سرچ کرنے کی ممکنہ وجہ ان کا ڈراما ‘عہد وفا’ ہی ہوگا جو لوگوں میں بہت زیادہ مقبول ہوا تھا، جبکہ میرا دل میرا دشمن بھی ان کا ڈراما تھا جس کی وجہ سے بھی وہ سال بھر لوگوں کی توجہ کا مرکز رہیں۔

5۔ حریم شاہ

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا نام سوشل میڈیا صارفین کیلئے کسی تعارف کا محتاج نہیں  ہے، حریم شاہ 2020 میں مختلف تنازعات کے باعث لوگوں کی توجہ کا مرکز رہی ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ لوگوں نے گوگل پر انہیں سرچ کیا، ان کے حوالے سے سب سے زیادہ سرچ جنوری میں ہوئی، تاہم وہ پورا سال ہی لوگوں کی توجہ کا مرکز رہی ہیں۔

6۔ مناہل خان

مناہل خان بھی مقبول ٹک ٹاک اسٹار ہیں، جنہیں جولائی میں گوگل پر اس وقت سب سے زیادہ سرچ کیا گیا جب ان کی نامناسب تصاویر لیک ہوئیں۔

7۔ فلک شبیر

پاکستان کے معروف گلوکار گوگل پر اس وقت سب سے زیادہ سرچ کئے گئے جب انہوں نے اداکارہ سارہ خان سے شادی کا اعلان کیا۔

وہ جولائی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور انہیں اسی ماہ میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔

8۔ عاصم اظہر

پاکستان کے معروف گلو کار عاصم اظہر گوگل کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہیں، ان کی مقبولیت کی وجہ ان کے متختلف گانوں اور ہانیہ عامر کے ساتھ ایک گانے کی ویڈیو وائرل ہونے کو قرار دیا گیا ہے۔

9۔ اسرابلگج

ترک ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ اسرابلگج نے بہت کم عرصے میں پاکستان میں مقبولیت حاصل کی ہے جس کی وجہ ان کی خوبصورتی اور ڈرامے میں کردار کو قرار دیا جا رہا ہے۔

انہیں اس سال پاکستان میں سب سے زیادہ گوگل پر سرچ کیا گیا، یوں وہ زیادہ سرچ کی جانے والی 9 ویں شخصیت بن گئی ہیں۔

10۔ سارہ خان

پاکستانی اداکارہ سارہ خان فلک شبیر سے شادی کے اعلان کے موقع پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنیں اور انہیں جولائی میں سب سے زیادہ گوگل پر سرچ کیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button