Uncategorized

نتھیا گلی عوام کیلئے بند ، وزیر اعظم کو چھٹیاں منانے کیلئے کھول دیا گیا

اسلام آباد (مریم حسین سے ) نتھیا گلی عوام کے لیے بند۔ وزیراعظم عمران خان کو چھٹیاں منانے کے لیے کھول دیا گیا۔ حکومتی زرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنی عید کی چھٹیاں خاتون اول کے ساتھ مری کے اس خوبصورت مقام پر گزار رہے ہیں۔ خاندان کے دیگر افراد بھی ساتھ ہیں۔ اس سے پہلے حکومت نے مری نتھیا گلی اور شمالی علاقوں کو عام لوگوں کے لیے یہ کہہ کر بند کر دیا گیا تھا کہ کورونا کسیز میں شدت آنے کے بعد عوام کو گھروں میں رکھنے کے لیے ضروری تھا کہ ان علاقوں کو جانے والے تمام راستے بند کر دیے جائیں۔ شہروں میں پبلک پارکس اور کیفے اور ریسٹورنٹس کو بھی عید پر بند کر دیا گیا تھا۔

اس سے پہلے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے بھی ایک ٹوئئٹ کے زریعے عوام کو خبردار کیا تھا کہ وہ مری یا نتھیا گلی کا رخ نہ کریں کیونکہ ان علاقوں کی طرف جانے پر حکومت نے کورونا کی وجہ سے پابندی لگا دی ہے۔تاہم اب یہ بتایا جارہا ہے کہ اس پابندی کا اطلاق عام پاکستانی عوام پر ہوگا لیکن وزیراعظم عمران خان اور ان کی فیملی پر ان پابندیوں کا کوئی اثر نہیں ہوگا اور وہ ہفتہ بھر نتھیا گلی کے اس مقام پر رہیں گے۔

Related Articles

One Comment

  1. او بھائی وہ ایک عمارت میں رھے گا جیسا کہ بنی گالہ میں رھتا ھے۔دوافراد کے لیے ایک گیسٹ ہاؤس کھولنا اور ھزاروں لاکھوں عوام کے لیے لاک ڈاون کھولنا ۔۔ کوئی ایک سی بات ھے کیا۔۔ کلاسرا صاحب۔۔وی لاگ کرنا فرض تو نہیں ھوتا اگر موضوع نہ مل پائے. کیوں بونگیاں مار مار کر اپنی عزت گھٹاتے رھتے ھو

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button