Uncategorized

واپڈا ملازمین کو ہر سال ساڑھے 6ارب مالیت کی 41کروڑ یونٹس بجلی مفت دی جاتی ہے ، سینیٹ میں بڑا انکشاف

اسلام آباد(عمران مگھرانہ) سینیٹ آف پاکستان میں پیش کی گئی دستاویزات کے مطابق واپڈا کے حاضر سروس، ریٹائرد ملازمین اور بیواؤں کو گریڈ کے مطابق مفت بجلی کے یونٹس فراہم کیے جاتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق واپڈا ملازمین نے1سال میں ساڑھے6ارب روپے مالیت کے 41کروڑ بجلی یونٹس مفت استعمال کیے ہیں۔واپڈا کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ 1لاکھ99ہزار ملازمین کو 45کروڑ مفت بجلی یونٹس کا استحاق حاصل ہے۔ حاضر سروس 1لاکھ 26ہزار ملازمین نے 1سال میں 4ارب77کروڑ روپے کی جبکہ ریٹائرڈ ساڑھے72ہزار ملازمین نے1سال میں 1ارب 72کروڑ روپے کی مفت بجلی استعمال کی۔

مالی سال2020-21میں گریڈ22کے واپڈا کے حاضر سروس افسر نے3لاکھ61ہزار روپے،گریڈ21کے17 حاضر سروس افسران نے31لاکھ روپے،گریڈ20کے411 حاضر سروس افسران نے11کروڑ روپے،گریڈ19کے566 حاضر سروس افسران نے ساڑھے12کروڑ روپے،گریڈ18کے2313 حاضر سروس افسران نے سوا34کروڑ روپے،گریڈ17کے5528 حاضر سروس افسران نے پونے56کروڑ روپے،گریڈ16کے9941 حاضر سروس افسران نے ساڑھے65کروڑ روپے،گریڈ15کے3777 حاضر سروس افسران نے ساڑھے14کروڑ روپے،گریڈ14کے5955 حاضر سروس افسران نے ساڑھے33کروڑ روپے کی مفت بجلی استعمال کی۔ مالی سال2020-21میں گریڈ11کے17690 حاضر سروس افسران نے پونے58کروڑ روپے،گریڈ9کے21744 حاضر سروس افسران نے 48کروڑ روپے،گریڈ7کے22381حاضر سروس افسران نے 63کروڑ روپے کی،گریڈ6کے8119حاضر سروس افسران نے 17کروڑ روپے،گریڈ5کے13843حاضر سروس افسران نے ساڑھے34کروڑ روپے،گریڈ3کے2616حاضر سروس افسران نے سوا4کروڑ روپے کی مفت بجلی استعمال کی۔دستاویزات کے مطابق واپڈا اور ڈسکوز کے گریڈ 21تا22 کے حاضر سروس ملازمین کو بجلی کے 1300یونٹس، ریٹائرڈ ملازمین کو بجلی کے 650یونٹس مفت ملتے ہیں۔

واپڈا اور ڈسکوز کے گریڈ 20 کے حاضر سروس ملازمین کو بجلی کے 1100جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کو بجلی کے 550یونٹس مفت ملتے ہیں۔ گریڈ 19 کے حاضر سروس ملازمین کو بجلی کے 880یونٹس جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کو بجلی کے 440یونٹس مفت ملتے ہیں۔ گریڈ 18 کے حاضر سروس ملازمین کو بجلی کے 600یونٹس جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کو بجلی کے 300یونٹس، گریڈ 17 کے حاضر سروس ملازمین کو بجلی کے 450یونٹس جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کو بجلی کے 225یونٹس مفت ملتے ہیں۔ گریڈ 16 کے حاضر سروس ملازمین کو بجلی کے 300یونٹس جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کو بجلی کے 300یونٹس مفت ملتے ہیں۔ واپڈا اور ڈسکوز کے گریڈ 5سے 10تک کے حاضر سروس ملازمین کو بجلی کے 150یونٹس جبکہ ریٹائرڈملازمین کو بجلی کے 75یونٹس مفت ملتے ہیں۔ گریڈ 1سے 4تک کے حاضر سروس ملازمین کو بجلی کے 100یونٹس جبکہ ریٹائرڈملازمین کو بجلی کے50 یونٹس مفت ملتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button