• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

پی اے سی ارکان اور نیشنل بینک بورڈکے چیئرمین زبیر سومرو کے درمیان نوک جھونک

by sohail
مئی 21, 2021
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (عمران مگھرانہ سے ) پی اے سی ارکان اور نیشنل بینک بورڈکے چیئرمین زبیر سومرو کے درمیان نوک جھونک ۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں چیئرمین نیشنل بینک بورڈزبیر سومرو نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔چیئرمین پی اے سی رانا تنویر نے کہا کہ آپ کے والد اسپیکر بھی رہے ہیں۔ میں آپ کی بہت عزت کرتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ کے والد اسپیکر بھی رہے ہیں پھر بھی آپ نہیں سمجھتے کہ پارلیمنٹ کوئی چیز ہے۔ جس پر رکن پی اے سی نور عالم خان نے کہا کہ ان کے والد اسپیکر رہے ہوں گے، انہیں تو کچھ علم نہیں ہے۔جس پر زبیر سومرو نے کہا کہ ان کے والد کو اس معاملے میں نہ لے کر آئیں۔چیئرمین پی اے سی رانا تنویر نے بغیر اجازت بولنے پر زبیر سومرو کی سرزنش کر تے ہوئے کہا کہ میں نے آپ کی بات سنی، درمیان میں ہم بولے؟ ارکان پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے کہا کہ نیشنل بینک کی کون سی کرپشن ہے جسے چھپایا جا رہا ہے۔رکن کمیٹی نور عالم خان نے کمیٹی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پی اے سی نیشنل بینک بورڈ کے خلاف وزیراعظم کو خط لکھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو خط لکھیں کہ باربار کہنے کے باوجود نیشنل بینک آڈٹ کروانے سے انکاری ہے۔رکن کمیٹی سینیٹر طلحہ محمود نے سوال اٹھایا کہ یہ آڈٹ نہ کروانے پر ضد کیوں کر رہے ہیں؟ رکن کمیٹی ریاض فتیانہ نے کہا کہ وزارت خزانہ کی ذمہ داری ہے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے احکامات پر عمل کروائے۔نیشنل بینک کے بورڈ کو نوٹیفائی بھی وزارت خزانہ کرتی ہے۔وزارت خزانہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے احکامات پر عمل در آمد کروانے کے لیے بورڈ کو ڈی نوٹیفائی کرسکتی ہے۔چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ بات بڑھے گی تو دور تلک جائے گی، تحریک استحقاق بھی پیش ہو گی۔وزارت خزانہ نیشنل بینک کا آڈٹ کروائے۔

sohail

sohail

Next Post

کوئی گپ سنائیں

چوہدری نثار کا شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ

میجر عزیز بھٹی شہید کی گود میں موجود بچہ پاکستان کی کونسی انتہائی معروف شخصیت ہیں ؟

ظاہر پیر کا کسان جام زبیر

سرکاری ہسپتال میں غلطی سے مانیٹر ٹوٹنے پر مریضہ کو بھاری جرمانہ، بیٹا گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In