اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )مشیروزیرداخلہ شہزاد اکبر نےجہانگیرترین گروپ کے ایم پی اے نذیر چوہان کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزاد اکبر نے کہاکہ کسی کو بھی مذہبی کارڈ استعمال نہیں کرنے دینگے ،مذہبی کار استعمال کرنے والوں کی عوام میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔ذرائع کے مطابق شہزاد اکبر کی جانب سے
نذیر چوہان کیخلاف درج کرائے گئے مقدمے میں دھمکیاں اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں ، ایم پی اے نذیر چوہان نے شہزاد اکبر پر الزامات لگائے تھے ،نذیر چوہان کیخلاف پولیس کو بیس مئی کو درخواست موصول ہوئی تھی ۔