• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, دسمبر 2, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

ہمارے ملک میں کارروائی کرکے کوئی دہشت گرد سرحد پار کرجاتا ہے تو پاکستان میں داخل ہو کر اس کو مار یں گے: بھارتی وزیر دفاع کی دھمکی

by ویب ڈیسک
اپریل 5, 2024
in پاکستان, تازہ ترین, دنیا
0
ہمارے ملک میں کارروائی کرکے کوئی دہشت گرد سرحد پار کرجاتا ہے تو پاکستان میں داخل ہو کر اس کو مار یں گے: بھارتی وزیر دفاع کی دھمکی
0
SHARES
523
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دیلی(نیوز ڈیسک ) بھارت کے وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے دھمکی دی ہے کہ اگر کوئی دہشت گرد ہمارے ملک میں کارروائی کے بعد سرحد پار کرجاتا ہے تو پاکستان میں داخل ہو کر اس کو مار دیں گے۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے نشریاتی ادارہ سی این این نیوز18 کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ اگر کوئی دہشت گرد کارروائی کرنے کے بعد پاکستان میں جا کر پناہ لیتا ہے تو ہم وہاں داخل ہو کر کارروائی کریں گے۔بھارتی وزیردفاع کی جانب سے یہ بیان برطانوی اخبار گارجین کی اس رپورٹ کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ بھارتی حکومت کے حکم پر بیرونی سرزمین میں موجود دہشت گردوں کے خاتمے کے منصوبے کے تحت پاکستان میں 2020 سے اب تک 20 افراد قتل کردیے گئے ہیں۔

بھارت کی وزارت خارجہ نے مذکورہ رپورٹ پر درخواست کے باوجود کوئی جواب نہیں دیا جبکہ پاکستان کی وزارت خارجہ نے ردعمل دینے سے انکار کیا اور پاکستان دہشت گردوں کو پناہ دینے کے الزامات مسترد کرتا آیا ہے۔راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ گارجین کی رپورٹ کے حوالے سے سوال پر کہا کہ اگر وہ پاکستان بھاگ گئے تو ہم ان کو قتل کرنے کے لیے پاکستان میں داخل ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی ہمیشہ سے یہ خواہش رہی ہے کہ پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم ہوں لیکن اگر کوئی بھارت کو بارہا میلی آنکھ سے دیکھتا ہے، بھارت میں آتا ہے اور دہشت گردی کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے تو ہم ان کو برداشت نہیں کریں گے۔

Tags: IndiaPakistanRaj Nath Singh
ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
توشہ خانہ کیس میں سزائیں معطل، سائفر کیس سے اگلے ہفتے بریت ،لطیف کھوسہ نے بڑی خبر دیدی

توشہ خانہ کیس میں سزائیں معطل، سائفر کیس سے اگلے ہفتے بریت ،لطیف کھوسہ نے بڑی خبر دیدی

ہم نے بھارتیوں کا پائلٹ خیرات میں واپس کیا تھا، راج ناتھ نے الیکشن کی وجہ سے بڑھکیں ماریں: خواجہ آصف

ہم نے بھارتیوں کا پائلٹ خیرات میں واپس کیا تھا، راج ناتھ نے الیکشن کی وجہ سے بڑھکیں ماریں: خواجہ آصف

پارٹی میں منافق اور آستین کے سانپ، پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آگئے ، شہریار آفریدی کی پارٹی قیادت کو دھمکی

پارٹی میں منافق اور آستین کے سانپ، پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آگئے ، شہریار آفریدی کی پارٹی قیادت کو دھمکی

توڑ پھوڑ کیس ،عمران خان بری

ہمارے کچھ لوگ اسٹیبلشمنٹ سے رابطے میں ہیں جو پارٹی توڑنا چاہتے ہیں، عمران خان

سوشل میڈیا پر وائرل بچی کے ہمراہ چیتے کی تصویر کی اصل حقیقت سامنے آگئی

سوشل میڈیا پر وائرل بچی کے ہمراہ چیتے کی تصویر کی اصل حقیقت سامنے آگئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In