• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, دسمبر 2, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

سنسنی خیز مقابلے میں جنوبی افریقہ کو شکست، بھارت دوسری بار ٹی ٹوئنٹی کا ورلڈ چیمپئن بن گیا

by ویب ڈیسک
جون 29, 2024
in تازہ ترین, کھیل
0
سنسنی خیز مقابلے میں جنوبی افریقہ کو شکست، بھارت دوسری بار ٹی ٹوئنٹی کا ورلڈ چیمپئن بن گیا
0
SHARES
35
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) بھارت سنسی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو شکست دیکر ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن بن گیا۔
بارباڈوس کے برج ٹاؤن میں کھیلے گئے فائنل میں بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
بھارت کی اننگز
بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی نے اننگز کا آغاز کیا اور23 کے مجموعی اسکور پر شرما کیچ آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد رشبھ پنٹ بغیر کوئی رن اور سوریا کمار یادیو 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
کوہلی اور اکسر پٹیل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور چوتھی وکٹ کی شراکت میں 72 رنز بنائے، اکشر پٹیل 31 گیندوں پر 4 چھکوں کی مدد سے 47 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔
اس کے بعد کوہلی اور ڈوبے نے بھارتی بیٹنگ کو سنبھالا تاہم کوہلی 76 رنز بناکر کیچ دے بیٹھے۔
بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔ کوہلی 76، اکشر 47 اور شیوام دوبے 27 رنز بناکر نمایاں رہے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے اینریخ نورکیا اور کیشو مہاراج نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جنوبی افریقا کی اننگز
بھارت کے 177 رنز کے ہدف میں جنوبی افریقا کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور ابتدائی دو وکٹیں 12 رنز پر گر گئیں۔
کوئنٹن ڈی کک اور ٹرسٹن ٹبس نے تیسری وکٹ پر 58 رنز کی پارٹنرشپ بنا کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی تاہم ٹرسٹن ٹبس 31 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
کوئنٹن ڈی کک 39 رنز بناکر کلدیپ کو کیچ دے بیٹھے تاہم کلاسن نے جارحانہ اننگز کھیلی اور 27 گیندوں پر 5 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 52 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
آخری اوور میں جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 16 رنز درکار تھے تاہم ہاردک پانڈیا کی گیند پر سوریا کمار یادیو نے ملر کا باؤنڈری پر شاندار کیچ لیا۔ اگلی گیند پر 4 رنز بنے پھر تیسری پر ایک رن بن سکا۔ چوتھی گیند پر بھی ایک رن آیا، اگلی وائیڈ بال ہوئی جس کے بعد پانچویں گیند پر ربادا کیچ آؤٹ ہوگئے اور آخری گیند پر ایک رن بن سکا اور یوں جنوبی افریقا کو 7 رنز سے شکست دیکر بھارت دوسری بار ٹی ٹوئنٹی کا چیمپئن بن گیا۔
بھارت 2007 میں بھی ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بنا تھا۔
جنوبی افریقا کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا سکی۔ جسپریت بمرا کے شاندار اسپیل نے بھارت کو فتح دلائی اور انہوں نے 4 اوور میں 18 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ارشدیپ نے بھی 2 وکٹیں لیں۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
وہ2بڑے ممالک جنہوں نے تجارت کیلئے امریکی ڈالر کا استعمال مکمل ختم کر دیا

بجلی فی یونٹ 100سے اوپر اور ڈالر 350 روپے سے اوپر جانے کی پیش گوئی

ن لیگ دھکا اسٹارٹ حکومت ، عمران خان جیل سے کب باہر آئیں گے ؟ نبیل گبول کی بڑی پیش گوئی

ن لیگ دھکا اسٹارٹ حکومت ، عمران خان جیل سے کب باہر آئیں گے ؟ نبیل گبول کی بڑی پیش گوئی

نیب ترامیم کیس: آپ اپنے مؤکل کو مشکل میں ڈال رہے ہیں، جسٹس اطہر من اللہ کا عمران خان کے وکیل سے مکالمہ

واوڈا /کمال خلاف توہین عدالت کارروائی کیلئے شکایت کس نے دی ؟جسٹس اطہرمن اللہ نےخط لکھ دیا، اہم انکشاف

2024 کے بھارتی الیکشن میں جیتنے والے 8 مشہور اداکار کون ہیں اور وہ کس کس حلقے سے الیکشن جیتے؟دلچسپ رپورٹ

2024 کے بھارتی الیکشن میں جیتنے والے 8 مشہور اداکار کون ہیں اور وہ کس کس حلقے سے الیکشن جیتے؟دلچسپ رپورٹ

پاکستانیوں کیلئے پٹرول کا جھٹکا تیار ، قیمت میں کتنا بڑا اضافہ متوقع ؟ 

عوام کو دھچکا ، پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In