اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بانی پی ٹی آئی کا اعترافی بیان 9 مئی کے واقعے کا اقبال جرم ہے۔۔تحریک انصاف پر پابندی لگانے کےلیے پیپلز پارٹی سے مشاورت مکمل۔۔۔ ایم کیو ایم سے بات چیت جاری ہے۔۔۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق اہم خبر دے دی ۔۔۔ جیو نیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا اعترافی بیان 9 مئی کے واقعے کا اقبال جرم ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ 9 مئی کیس کا معاملہ انجام کی طرف جارہا ہے اور آج تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل گئی کچھ ٹیسٹس بھی کرنے کی کوشش کی جو عمران خان نے نہیں کرنے دیے گئے۔پولی گرافک ٹیسٹ سے پتہ چل جاتا ہے کہ انسان سچ یا جھوٹ بول رہا ہے۔ لیگل حیثیت یہ ہے کہ ایک عمران خان نے پولی گرافک ٹیسٹ اور دوسرا تفشیشی آفسر کے سامنے بیان کیوں نہیں دیا؟وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ہمت و جرات کریں جو بیان اخبارات میں بیان دیا وہ تفشیشی افسر کو بھی دیں۔وزیراطلاعات نے مزید بیان دیا کہ نہ وکیل ہے، نہ دلیل ہے نہ اپیل ہے نہ نظیر ہے، بن مانگے ریلیف دیا گیا۔ تحریک انصاف پر پابندی کا اصولی فیصلہ ہوگیا، پابندی کا حتمی فیصلہ تب ہوگا جب تمام مشاورت ہوجائے گی اور لیگل ہوم ورک کرلیا جائیگا۔ مزید ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پر پابندی لگانے کےلیے پیپلز پارٹی سے بھی مشورہ کرلیا گیا۔ پابندی سے متعلق ایم کیو ایم سے بات چیت ہوئی ہے اور جاری ہے۔ لوگ بھرپور طریقے سے حمایت کر رہے ہیں کہ پابندی ہونی چاہیے۔