اسلام آباد(عمران مگھرانہ) بجلی صارفین سے سرکاری ٹیلی ویژن فیس کی مد میں 2 برسوں میں 18 ارب 86 کروڑ 11 لاکھ 90 ہزار روپےوصول کیے گئے۔ قومی اسمبلی میں پیش کی گئی دستاویزات کے مطابق مالی سال 23-2022 میں 9 ارب 23 کروڑ 6 لاکھ روپے ٹی وی فیس کی مد میں وصول ہوئے۔ دستاویزات کے مطابق مالی سال 24-2023 میں 9 ارب 63 کروڑ5 لاکھ 47 ہزار ٹی وی فیس وصول کی گئی۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے قومی اسمبلی میں جمع کروائے گئے تحریری جواب میں بتایا کہ تمام مذہبی ادارے، عبادت گاہیں ٹی وی لائسنس فیس سے مستثنیٰ ہیں