• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاک بھارت جنگ کے خطرے کے دوران امید کی نئی کرن ، امریکہ میدان میں آگیا، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا دونوں ممالک سے تنائومیں کمی لانے پر زور

by ویب ڈیسک
مئی 1, 2025
in پاکستان
0
پاک بھارت جنگ کے خطرے کے دوران امید کی نئی کرن ، امریکہ میدان میں آگیا، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا دونوں ممالک سے تنائومیں کمی لانے پر زور
0
SHARES
39
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان سے پہلگام کے مقام پر ہونے والے حملے کی مذمت کرنے کا کہا ہے اور زور دیا ہے کہ وہ واقعے کی تحقیقات میں تعاون کرے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور اپنے انڈین ہم منصب سبرامنیم جے شنکر سے بدھ کو رابطہ کیا اور شدّت پسندی سے نمٹنے کے لیے انڈیا کی حمایت کا اظہار کیا۔
انہوں نے انڈیا اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ پہلگام حملے کے بعد کشیدگی کو کم کرنے کے لیے مل کر کام کریں۔
دونوں رہنماؤں سے الگ الگ گفتگو کے بعد امریکی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مارکو روبیو نے پاکستان سے پہلگام حملے کی مذمت کرنے کا کہا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق مارکو روبیو نے ’اس غیر ذمہ دارانہ حملے کی تحقیقات میں پاکستانی حکام سے تعاون پر زور دیا ہے۔‘
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے جوہری ہتھیاروں سے لیس پڑوسیوں پر زور دیا کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ ’کشیدگی کو کم کرنے، براہِ راست رابطے بحال کرنے اور امن برقرار رکھنے کے لیے‘ کام کریں۔
واشنگٹن نے دوسرے ممالک پر بھی زور دیا کہ وہ کشیدگی کو کم کرنے میں تعاون کریں جبکہ انڈیا اور پاکستان کو معاملے کا ’ذمہ دارانہ حل‘ نکالنے کا کہا ہے۔
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کے آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے امریکی وزیر خارجہ سے کہا ہے کہ وہ انڈیا پر زور دے کہ وہ ’بیان بازی کم کرے۔‘
بدھ کو پاکستان کے وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم نے وزیر خارجہ مارک روبیو کو پہلگام واقعہ کے بعد جنوبی ایشیا میں حالیہ پیش رفت پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔
انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان کی جانب سے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں پر امریکی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
انڈیا کے بڑھتے ہوئے اشتعال انگیز رویے کو انتہائی مایوس کن اور تشویشناک قرار دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ انڈیا کی اشتعال انگیزی دہشت گردی بالخصوص افغان سرزمین سے سرگرم آئی ایس کے پی، ٹی ٹی پی، اور بی ایل اے سمیت عسکریت پسند گروپوں کو شکست دینے کے لیے پاکستان کی جاری کوششوں سے توجہ ہٹانے کا کام کر رہی ہے۔
وزیراعظم نے پہلگام واقعے سے پاکستان کو جوڑنے کی انڈیا کی کوششوں کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کیا اور حقائق سامنے لانے کے لیے شفاف، قابل اعتماد اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کے مطالبے کا اعادہ کیا۔
انہوں نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ انڈیا پر دباؤ ڈالے کہ وہ ایسے اشتعال انگیز بیانات سے گریز کرے اور ذمہ داری سے کام لے۔
دوسری طرف امریکا نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی کم کرنے اور جنوبی ایشیا میں امن اور سلامتی برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے رابطے کے بعد بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے بھی ٹیلی فون پر بات چیت کی اور پاکستان کے ساتھ مل کر کشیدگی کم کرنے پر زور دیا۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارت پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ مل کر کشیدگی کم کرے اور جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کو برقرار رکھے۔
امریکی وزیر خارجہ نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے ٹیلی فونک رابطے میں پہلگام حملے میں جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔
مارکو روبیو نے دہشت گردی کے خلاف بھارت کے ساتھ تعاون کے لیے امریکی عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں کی بات چیت پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے بیان میں کہا کہ امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے دہشت گردی کے خلاف بھارت کے ساتھ تعاون کے لیے امریکی عزم کا اعادہ کیا اور پہلگام واقعہ پراظہار افسوس بھی کیا۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
اہم سیاسی و سرکاری شخصیات سے متعلق نازیبا ویڈیوز بنانے یا اپلوڈ کرنے کے معاملات ، پیکا ایکٹ کے تحت 24 گھنٹوں میں 23 مقدمات درج

سوشل میڈیا پر پاک فوج اور ریاست کے خلاف مواد پھیلانے کا الزام ،نادرا کی خاتون افسر گرفتار ،سید بدر سعید تفصیلات سامنے لے آئے

پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کیخلاف فیک نیوز کی بھرمار ، بھارتی عوام کے سخت ری ایکشن پر معافیاں تلافیاں شروع

پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کیخلاف فیک نیوز کی بھرمار ، بھارتی عوام کے سخت ری ایکشن پر معافیاں تلافیاں شروع

میرا سندور کہاں ہے؟ پاکستان میں پکڑے گئے بی ایس ایف اہلکار کی اہلیہ کا مودی سرکار سے سوال

میرا سندور کہاں ہے؟ پاکستان میں پکڑے گئے بی ایس ایف اہلکار کی اہلیہ کا مودی سرکار سے سوال

صدر ٹرمپ کی یو اے ای آمد پر ان کے استقبال کیلئے کیا جانے والا رقص ” العیالۃ” تنقید کی زد میں کیوں ؟ توقیر بُھملہ امارات کے روایتی رقص بارے تاریخی حقائق سامنے لے آئے

صدر ٹرمپ کی یو اے ای آمد پر ان کے استقبال کیلئے کیا جانے والا رقص " العیالۃ" تنقید کی زد میں کیوں ؟ توقیر بُھملہ امارات کے روایتی رقص بارے تاریخی حقائق سامنے لے آئے

گرمی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری ، کہاں گرج چمک کے ساتھ برکھا برسے گی اور کہاں موسم خشک رہے گا ، محکمہ موسمیات نے بتا دیا

گرمی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری ، ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In