سیف علی خان اور اکشے کمار نے حال ہی میں مشہور سیلیبریٹی ٹاک شو "ٹو مچ” کی تازہ قسط میں شرکت کی۔ دونوں اداکاروں نے میزبانوں ٹوئنکل کھنہ اور کاجول کے ساتھ اپنی ذاتی زندگی، فلمی کیریئر اور دیگر موضوعات پر کھل کر بات کی۔
گفتگو کے دوران سیف نے اپنی اہلیہ کرینہ کپور کے ساتھ اپنے رشتے پر بات کی اور بتایا کہ اگرچہ ان کے درمیان بھی عام جوڑوں کی طرح جھگڑے ہوتے ہیں، لیکن وہ جانتے ہیں کہ ان سے کیسے نمٹا جائے۔ سیف نے یہ بھی بتایا کہ ایک بار ان کے والد، منصور علی خان پٹودی، نے انہیں اس حوالے سے ایک مشورہ دیا تھا۔
سیف نے بتایا، "میں نے ایک بار ابو سے پوچھا کہ آپ شادی کے جھگڑوں میں کیا کرتے تھے؟ تو انہوں نے کہا، ‘میں بس کرکٹ کھیلنے یا کسی اور بات کے بارے میں سوچتا ہوں۔ اور کچھ نہیں کہتا۔ بس سنتا ہوں۔ لگتا ہے جیسے غور سے سن رہا ہوں۔’”
اکشے نے سیف کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا، “ٹوئنکل آگ ہے اور میں پانی۔ وہ جو دل میں آتا ہے کہہ دیتی ہے۔ میں بس خاموش اور پرسکون رہتا ہوں۔ سنتا ہوں اور سمجھنے کی کوشش کرتا ہوں کہ وہ کیا کہنا چاہتی ہے۔”انہوں نے مزید کہا، “جو کرنا ہے کرو، مگر سنو ضرور۔ میرا ماننا ہے کہ ہر شوہر کو ایک اچھا سننے والا ہونا چاہیے۔”