اداکارہ شملہ حمزہ، جنہیں باوقار کیرالا اسٹیٹ فلم ایوارڈ سے نوازا گیا ہے، نے اپنی فلم فیمنچی فاطمہ کے لیے بہترین اداکارہ کا اعزاز حاصل کرنے پر اپنی خوشی کا اظہار کیاہے ۔
اے این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے شملہ حمزہ کا کہنا تھا کہ یہ میری دوسری فلم ہے اور میں بہت خوش اور پُرجوش ہوں کہ مجھے بہترین اداکارہ کا کیرالا اسٹیٹ فلم ایوارڈ ملا۔ مجھے یہ فلم صرف ‘1001 نوناکل’ کی وجہ سے ملی تھی۔ میں پوری ٹیم اور ڈائریکٹر فاسل محمد کی بے حد شکر گزار ہوں۔
شملہ حمزہ کو یہ ایوارڈ فاسل محمد کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم فیمِنِیچی فاطمہ میں بہترین اداکاری پر دیا گیا۔ اسی فلم نے 54ویں کیرالا اسٹیٹ فلم ایوارڈز میں سیکنڈ بیسٹ فلم اور بہترین ڈیبیو ڈائریکٹر کے ایوارڈز بھی جیتے۔
ایوارڈز کے اعلان کے بعد سے ہی شملہ حمزہ کو ملیالم فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات، بشمول سینئر اداکار مموٹی، کی جانب سے مبارکبادیں اور نیک خواہشات مل رہی ہیں۔
شملہ کا ا س حوالے سے کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آرہا کیا کہوں۔ میں بہت خوش ہوں کہ مموٹی سر نے مجھے پیغام بھیجا۔ انہوں نے صرف مبارک ہو کہا، اور میرے لیے اتنا ہی کافی ہے۔
مموٹی کو بھی کیرالا اسٹیٹ فلم ایوارڈز میں بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا، ان کی فلم برما یوگم (Bramayugam)، جو کہ راہول ساداسیوان کی ہدایتکاری میں بنی ایک فوک ہارر فلم ہے، میں شاندار اداکاری پر۔
اس سال 2024 کی 128 فلمیں ایوارڈز کے لیے جمع کرائی گئیں جن میں سے 26 فلموں کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔
فاسل محمد کی لکھائی اور ہدایتکاری میں بننے والی فیمبچی فاطمہ، فاطمہ نامی ایک گھریلو خاتون کی کہانی ہے، جو ایک ساحلی علاقے میں اپنے روایتی (قدامت پسند) شوہر کے ساتھ رہتی ہے۔ گھر میں صرف ایک گدا (mattress) بدلنے کی اس کی خواہش نہ صرف گھر کے پدرشاہی نظام کو چیلنج کرتی ہے بلکہ اس کی آزادی اور خودمختاری کی علامت بھی بن جاتی ہے۔
شملہ حمزہ کے علاوہ، فلم میں کمار سنیل، وجی وشواناتھ، کوشپا راجن اور پراسیدھا بھی شامل ہیں۔





