سابق بھارتی کرکٹر وی وی ایس لکشمن نے انکشاف کیا ہے کہ 1998 میں آسٹریلیا کے خلاف ٹسیٹ میچ میں آؤٹ ہونے کے بعد ٹنڈولکر نے خود کو کمرے میں بند کر لیا تھا اور جب وہ کمرے سے باہر آئے تھے تو ان کے آنکھیں میں آنسو تھے۔
لٹل ماسٹر ٹنڈولکر اس میچ میں شین وارن کو ایک بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں چار رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے تھے جس سے وہ بہت ذیادہ افسردہ تھے۔
بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کے ساتھ آسٹریلوی بالرز بدتمیزی کیوں نہیں کرتے تھے؟
سچن ٹنڈولکر کی بات پر ثقلین مشتاق نے ان سے معافی مانگ لی
وی وی ایس لکشمن نے بتایا کہ ٹنڈولکر چنائی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے لیے اچھی طرح تیار تھے، پہلی اننگز میں وہ صرف چار رنز بنا سکے، انہوں نے ایک باؤنڈری لگائی اور پھر مڈ آن پر ایک بڑی شاٹ کھیلنے کی کوشش میں مارک ٹیلر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ سچن نے خود کو فزیو کے کمرے میں بند کر دیا تھا اور ایک گھنٹے بعد جب وہ کمرے سے باہر آئے تو ہم نے دیکھا کہ ان کی آنکھیں سرخ ہیں، میں نے محسوس کیا کہ وہ بہت جذباتی ہو رہے ہیں کیونکہ وہ جس طرح آؤٹ ہوے تھے اس سے وہ خوش نہیں تھے
اس میچ میں آسٹریلیا پہلی اننگز میں 71 رنز کی برتری قائم کیے ہوئے تھا، جب بھارت کی دوسری اننگز شروع ہوئی تو ٹنڈولکر نے بہترین کھیل پیش کیا، انہوں نے 191 گیندوں پر 14 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 155 رنز بنائے۔
لکشمن کا کہنا تھا کہ ٹنڈولکر نے دوسری اننگز میں شین وارن کے خلاف بہترین بلے بازی کی، انہوں نے ان کے خلاف مڈ آف اور مڈ آن پر شاٹس کھیلیں، شین وارن کے خلاف لڑائی میں ٹنڈولکر کامیاب رہے۔
عمراکمل کو ان کے بڑے بھائی کامران اکمل کی نصیحت
دنیائے کرکٹ کے وہ 5 واقعات جب سچن ٹنڈولکر متنازعہ بن گئے
ہندوستان نے اپنی دوسری اننگز 4108 رنز پر ڈیکلیئر کر دی تھی جبکہ اس کے صرف چار کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔
اس میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 348 رنز کا ہدف دیا، مہمان ٹیم دوسری اننگز میں بہت مشکلات کا شکار رہی اور صرف 168 رنز کے مجموعی اسکور پر تمام کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔، یوں بھارت 179 رنز سے میچ جیت گیا۔
آسٹریلیا کے خلاف یہ سیرز بھارت نے 2-1 سے جیت لی تھی۔