کورونا وبا کے دوران پاکستانی عوام کو ایک بڑا ریلیف دینے کا اعلان کر دیا گیا ہے، حکومت پاکستان کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 81.58 روپے ہو گی۔ ڈیزل کی قیمت میں بھی 27.15 روپے کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 88 روپے 10 پیسے فی لیٹر ہو گی۔
وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کیے گیے نو ٹیفیکشن کے مطابق پیٹرول کی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 47 روپےاور51 روپے ہو گئی ہے۔ سب سے زیادہ کمی مٹی کے تیل میں کی گئی ہے جس کی قیمت 30 روپے کی کمی کے بعد 47 روپےاور 44 پیسے کر دی گئی ہے۔
کورونا کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں گزشتہ دہائیوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں جس کا فائدہ پی ٹی آئی حکومت نے عوام تک پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔ اوگرا کی طرف سے تیل کی قیمتوں میں زیادہ کمی کی سفارش کی گئی تھی مگر عوام کے لیے نئی قیمتیں بھی خوش آئند ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کے بعد مہنگائی میں بھی کمی کی امید کی جا رہی ہے۔
ڈیزل کی قیمتوں میں زیادہ کمی اور نئی کم قیمتوں سے کسانوں کو فائدہ ہو گا۔ بہت عرصہ کے بعد ڈیزل کی قیمت پیٹرول سے کم ہوئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد بجلی کی قیمت میں بھی کمی کے واضح امکانات ہیں اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی بڑی کمی ممکن ہو سکتی ہے۔
کورونا کے دوران وفاقی حکومت نے تیل اور ایل پی جی کی قیمتوں میں گزشتہ ماہ بھی کمی کی تھی۔
نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی سے ہو گا۔