• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 15, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

لاہور میں حالیہ تاریخ کا سب سے مہنگا منصوبہ شروع کرنے کی تیاریاں ، تفصیلات سامنے آگئیں

by sohail
جون 22, 2021
in Uncategorized
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) بزدار حکومت لاہور کی حالیہ تاریخ کا سب سے مہنگا منصوبہ شروع کرنے کیلئے تیار، لاہور میں ایک اور سگنل فری کوریڈور تعمیر کرنے کی تیاریاں، پنجاب حکومت نے ایل ڈی اے کو ملتان روڈ کو براستہ کھاڑک نالہ فیروز پور روڈ سے ملانے کیلئے 7ارب کی لاگت سے پندرہ کلومیٹر کے سگنل فری کوریڈور کے منصوبے پر کام کرنے کا ٹاسک سونپ دیا ۔


تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار حکومت نے 3 برس کے وقفے کے بعد پنجاب کے دارالحکومت لاہور کو دوبارہ ترقیاتی منصوبوں کا گڑھ بنانے کیلئے کمر کس لی۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور میں اربوں روپے کی لاگت سے ایک نئی سگنک فری کوریڈور کی تعمیر پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے ایل ڈی اے حکام کی جانب سے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو 15 کلومیٹر طویل سگنل فری کوریڈور پربریفنگ دی گئی۔
بتایا گیا ہے کہ ملتان روڈ کو براستہ کھاڑک نالہ ، کریم بلاک ،مولانا شوکت علی روڈ ، پیکو روڈ فیروز پور روڈ سے ملایا جائے گا ۔ لاہور شہر کے اس نئے سگنل فری کوریڈور کا ابتدائی تخمینہ لاگت 7ارب روہے لگایا گیا ہے۔ مجوزہ سگنل فری کوریڈور منصوبے پر کریم بلاک کے مقام پر پہلے ہی انڈر پاس فلائی اوور منظور کیا جاچکا ہے، جبکہ کوریڈور میں اکبر چوک پر انڈر پاس یا فلائی اوور تجویز کیا گیا ہے۔


اس کے علاوہ جناح ہسپتال، شوق چوک اور ماڈل ٹائون لنک روڈکے مقام پر بھی یکطرفہ انڈر پاس یا فلائی اوور تجویز کیا گیا ہے۔ مجوزہ کوریڈور پر6 مقامات پر دو طرفہ یوٹرن بھی تجویز کیے گئے۔ ایل ڈی اے حکام نے مولانا شوکت علی روڈ پر واقع موچی پورہ ، ستوکتلہ ڈرین سٹاپ ، پنڈی سٹاپ کو بند کرکے یوٹرن تجویز کیے ہیں۔ منصوبے کے حوالے سے ایل ڈی اے نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے نیسپاک کو سگنل فری کوریڈور کی ڈیزائننگ کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔


ذرائع کا مطابق منصوبہ اگلے مالی سال میں شروع کیے جانے کا امکان ہے۔ یہاں واضح رہے کہ بزدار حکومت نئے مالی سال کے آغاز سے قبل ہی لاہور شہر میں 3 میگا منصوبوں کا آغاز کر چکی۔ شاہکام چوک فلائی اوور، گلابی دیوی انڈرپاس اور شیرانوالہ گیٹ فلائی اوور کا تعمیراتی کام شروع کیا جا چکا۔

Tags: Imran KhanLahorePunjabUsman Buzdar
sohail

sohail

Next Post

بیٹے کی جانب سے قتل کاد عویٰ !سابق سینیٹر عثمان کاکڑ کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل،موت کی وجہ سامنے آ گئی

نہ تم بادشاہ زادے ہو نہ تمہارا چلن بادشاہوں والا ہے

حکومت نے وزیراعظم عمران خان کے انٹر ویو میں بھارت سے متعلق حصہ سنسر کرنے پر امریکی ٹی وی سے وضاحت مانگ لی

بائیڈن کا عمران خان سے رابطہ نہ کرنا بڑی تباہی ہوگا، امریکی سینیٹر نے کیا بیان دیدیا ؟ اہم خبر

پاکستانی روپیہ ایشیا کی سب سے بدترین کرنسی بن گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In