لندن(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ اس بات کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہور ہی کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہے کہ گزشتہ پانچ ماہ پاکستان اور برطانیہ کے لوگوں کے لیے مشکل تھے۔انہوں نے اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر اور وزارت صحت کا شکریہ بھی ادا کیا۔برطانیہ نے پاکستان سمیت آٹھ ممالک کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔دیگر ممالک میں ترکی، مالدیپ وغیرہ شامل ہیں۔برطانیہ نے اس فیصلے کی ساتھ سفری پابندیوں کی نئی درجہ بندی بھی کردی ہے۔پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کے فیصلے کا اطلاق 22 ستمبر سے ہوگا۔