اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) عالمی شہرت یافتہ پہلوان اور اداکار جان سینا بھی کنگ خان کے مداح نکلے ، شاہ رخ خان پر پکچرائز ہوا معروف گانا ’’بھولی سی صورت آنکھوں میں مستی ، دور کھڑی شرمائے‘‘ گا کر سب کو حیران کر دیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی نژاد کینیڈین ریسلر گوروو سیہرا جان سینا کے ساتھ جم میں موجود ہیں جہاں جان سینا شاہ رخ کی ہٹ فلم دل تو پاگل ہے کا گانا بھولی سی صورت گا رہے ہیں ۔۔گوروو سیہرا نے اس ویڈیو میں شاہ رخ خان کو ٹیگ بھی کیا تھا جس پر شاہ رخ خان نے دلچسپ رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ریسلرز کا شکریہ ، میں اپنے نئے گانے آپ کو بھیجوں گا اور میری خواہش ہے کہ وہ گانے ہم ایک ساتھ گائیں ۔ ویڈیو ملاحظہ کیجئے ۔
Lifting weights and singing Shah Rukh Khan songs ???????? @iamsrk @JohnCena @WWEIndia @SRKUniverse pic.twitter.com/vVcRsOKa4P
— Bollywood Boyz (@BollywoodBoyz) February 17, 2024





