اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ستاروں کی دنیا میں بڑی اُتھل پُتھل ۔۔8مئی کو پاکستان میں بڑی تبدیلی ہو گی۔۔15مئی کو عمران خان دوبارہ حکومت بنائیں گے ۔۔ دنیا میں کورونا وبا کی پیش گوئی کرنے والے 90سالہ آسٹرولوجر پروفیسر غنی جاوید کی ایک اور تہلکہ خیز پیش گوئی ۔۔
چند ہفتے قبل صحافی رئوف کلاسر اکے یو ٹیوب وی لاگ میں ملک کے جانے مانے آسٹرولوجر پروفیسر غنی جاوید نے ایک تہلکہ خیز پیش گوئی کی جو ملک بھر میں بے حد وائرل ہو ئی ۔
ان کا کہنا تھا کہ ستارے اس وقت عمران خان کے حق میں ہیں اور مئی میں عمران خان رہا ہو جائیں گے جبکہ مئی میں خان کے سر پر اقتدار کا ہما بھی بیٹھتا دکھا ئی دے رہا ہے ۔ اس پیش گوئی پر جہاں عمران خان کے مداح بے حد خوش ہوئے وہیں سوال یہ بھی اٹھایا گیا کہ بظاہر حالات عمران خان کے موافق نظر نہیں آتے تو پھر کیسے ممکن ہے کہ چند روز بعد یعنی مئی کے پہلے دو ہفتوں میں پاکستان میں اچانک اتنی بڑی تبدیلی ہو جائے کہ وہ شخص جو اس وقت جیل میں ہے اور پچھلے کئی مقدموں کے ساتھ اسے کچھ نئے مقدموں کا بھی سامنا ہے تو وہ وزیر اعظم بن جائے ۔
یہ ویڈیو سامنے آنے پر رئوف کلاسرا کے یوٹیوب وی لاگ ، فیس بک آفیشل پیج ، ٹک ٹاک اکائونٹ اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سینئر صحافی سے اس بارے سوالات کیے گئے کہ بظاہر انہونی، ہونی کیسے ہوگی ؟اس پر رئوف کلاسرا کل ایک بار پھر 90سالہ آسٹرولوجر پروفیسر غنی جاوید سے دو بدو ہو ئے اور سخت اور سیدھے سوالات کا سیشن ہوا ۔ اس سیشن میں پروفیسر صاحب کی ماضی کی پیش گوئیوں کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ ۔۔ ویڈیو ملاحظہ کیجئے