• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, اپریل 28, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

9 مئی کو تاریخ کا سیاہ باب رقم کرنیوالوں سےکوئی سمجھوتہ ہوسکتا ہے نہ ڈیل: آرمی چیف

by ویب ڈیسک
مئی 9, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
9 مئی کو تاریخ کا سیاہ باب رقم کرنیوالوں سےکوئی سمجھوتہ ہوسکتا ہے نہ ڈیل: آرمی چیف
0
SHARES
82
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور(نیوز ڈیسک ) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نےکہا ہےکہ دشمن قوتیں اور ان کے سرپرست جھوٹ، جعلی خبروں اور پروپیگنڈے سے ڈیجیٹل ٹیررازم کر رہے ہیں، 9 مئی کو تاریخ کا سیاہ باب رقم کرنیوالوں سےکوئی سمجھوتہ ہوسکتا ہے نہ ڈیل، قوم کی حمایت سے ان تمام قوتوں کے عزائم کو ناکام بنایا جائےگا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا اور یادگار شہداء پر پھول رکھے، آرمی چیف نے مادر وطن کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف نےکور ہیڈکوارٹرز میں گیریژن آفیسرز سے خطاب کرتے ہوئے افسران اور جوانوں کو قوم کے لیے خدمات پیش کرنے اور پیشہ ورانہ مہارت پر سراہا۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دشمن قوتیں اور ان کے سرپرست جھوٹ، جعلی خبروں اور پروپیگنڈے سے ڈیجیٹل ٹیررازم کر رہے ہیں، مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے درمیان تفریق پیدا کرنےکی کوشش کی جارہی ہے، قوم کی حمایت سے ان تمام قوتوں کے عزائم کو ناکام بنایا جائےگا، پاک فوج کا ہر سپاہی اور افسر اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کو اولیت دیتا ہے۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج کا ہر سپاہی اور افسر روزانہ کی بنیاد پر قربانیاں دے رہا ہے، بلاشبہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ میں سیاہ دن رہےگا، اس دن شرپسندوں نے شہدا کی یادگاروں کی دانستہ بے حرمتی کی، اس دن شرپسندوں نے ریاست اور قومی اتحاد کی علامتوں پرحملہ کیا، پُرتشدد اور مذموم کارروائیوں سے پاکستان دشمنوں کو ریاست اور قوم کامذاق اڑانےکا موقع دیا گیا، اب وہی سازشی عناصر ڈھٹائی سے بیانیہ توڑ مروڑ کر ریاست کو ملوث کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تاریخ کا سیاہ باب رقم کرنے والوں سےکوئی سمجھوتہ ہوسکتا ہے نہ ڈیل، لوگ مجرمانہ عناصر کے مذموم سیاسی مقاصدنہیں سمجھ سکے، انہیں منصوبہ سازوں نے اپنی خواہشات کا ایندھن بنایا، اِن ورغلائے ہُوئے افراد کو سپریم کورٹ کی ہدایات پر پہلے سے شک کا فائدہ دیا جاچکا ہے۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اس گھناؤنے منصوبےکے اصل رہنما خود کو معصوم ظاہر کرتے ہیں، انہیں اب اپنے جرائم کا حساب دینا پڑےگا، خصوصاً جب اُن کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت ہیں، شہدا اور ان کے اہلخانہ یا ادارے کی بےحرمتی کرنےکی کسی کو اجازت نہیں دی جائےگی، 9 مئی کے منصوبہ سازوں، سہولت کاروں، مجرموں کو ملکی قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جائےگا۔
جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ آئے روز کی جانے والی اشتعال انگیزیوں کا جواب نہ دینے کو کمزوری اور ہمارے صبر کو لامحدود نہ سمجھا جائے۔
آرمی چیف نے لاہور گیریژن میں جناح لائبریری کا افتتاح بھی کیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم تعمیری قوت کی حیثیت سے راکھ اور ملبےکے ڈھیر پر پبلک لائبریری بنا کر قائد کی حرمت کو دوبارہ روشن کر رہے ہیں۔

Tags: gen Asim Munir
ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
سانحہ 9 مئی: کابینہ کا خصوصی اجلاس جمعرات کو طلب، وزیراعظم خصوصی پیغام دینگے

9 مئی میں عمران خان کا بھرپور کردار، 34 ماسٹر مائنڈ، 52 منصوبہ ساز، 185 عملدرآمد کرانیوالے تھے: رپورٹ

پنجاب کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی نے قیامت برپا کر دی ، خواتین ، بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق

بنگلہ دیش میں آسمانی بجلی گرنے سے 74 ہلاکتیں، آج کل پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات زیادہ کیوں ہو رہے ہیں 

چاند پر جانے والے پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر سے پہلی تصویر موصول

چاند پر جانے والے پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر سے پہلی تصویر موصول

آئی ایم ایف کا پاکستان سے پنشن پر ٹیکس کے نفاذ کا مطالبہ

آئی ایم ایف کا پاکستان سے پنشن پر ٹیکس کے نفاذ کا مطالبہ

سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب اسمبلی کے 27 مخصوص ارکان کی رکنیت معطل کر دی گئی

سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب اسمبلی کے 27 مخصوص ارکان کی رکنیت معطل کر دی گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In