• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اپریل 25, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

بلوچستان سے اندوہناک خبریں ، اب تک 37 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات

by ویب ڈیسک
اگست 26, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
بلوچستان سے اندوہناک خبریں ، اب تک 37 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات
0
SHARES
236
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) بلوچستان کے متعدد اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہشت گردی کے پے در پے واقعات میں 37 سے زائد فراد جاں بحق ہوگئے۔
بلوچستان کے متعدد اضلاع میں فائرنگ اور بم دھماکوں کے واقعات اتوار اور پیر کی درمیانی شب رپورٹ ہوئے جن میں درجنوں افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ضلع موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 23 افراد جاں بحق ہوئے۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ سے پنجاب جانے والی مسافر بسوں کو نامعلوم مسلح افراد نے روکا اور شناخت کے بعد فائر نگ کرکے 23 مسافروں کو قتل کردیا۔
ایس ایس پی موسیٰ خیل ایوب اچکزئی نے ٹارگٹ کلنگ کے اس بہیمانہ واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مسلح افراد نے بین الصوبائی شاہراہ پر ناکہ لگاکر مسافروں کوبسوں سےاتارا، فائرنگ کے بعد مسلح افراد نے 10 گاڑیوں کو بھی نذر آتش کر دیا، جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب سے بتایاجاتا ہے۔
شناخت کرنے کے بعد قتل کیے گئے افراد میں مسافروں کے ساتھ بسوں اور ٹرکوں کے ڈرائیورز بھی شامل ہیں۔
تخریب کاری کے ایک اور واقعہ میں ضلع قلات کے علاقے مہلبی میں مسلح افرادکی فائرنگ سے پولیس اور لیویز اہلکاروں سمیت 10 افرادجاں بحق ہوگئے۔ ایس ایس پی دوستین دشتی کے مطابق فائرنگ سے پولیس کا ایک سب انسپکٹر، 4 لیویزاہلکار اور 5 شہری جاں بحق ہوئے۔
فائرنگ کے بعد نامعلوم حملہ آور فرار ہوگئے، گزشتہ رات مسلح افراد کی فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرقلات آفتاب احمد بھی زخمی ہوگئے۔
بولان کےعلاقےکولپور سے 4 افرادکی لاشیں ملی ہیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیاگیا، لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اُدھر بولان کے علاقے دوزان میں انگریز راج میں تعمیر ہونے والے ریلوے پل بم دھماکے کے نتیجے میں گرگیا، واقعے کے بعد مقامی انتظامیہ اور ریلوے حکام موقع پر پہنچ گئے۔ ریلوے پل گرنے سے اندرون ملک پنجاب اور سندھ کیلئے ریل سروس معطل ہوگئی۔
مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں بھی مسلح افراد نے رات گئے لیویز تھانے پر حملہ کیا تھا، فائرنگ کے تبادلہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ رات دہشت گردوں نے بلوچستان میں متعدد بزدلانہ کارروائیوں کی کوشش کی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران 21 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 14 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
شہدا میں پاک فوج کے 10 جوان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 4 اہلکار شامل ہیں۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
لاہور تا اسلام آباد ایم 2 موٹروے پر ٹول ٹیکس میں اضافہ

لاہور تا اسلام آباد ایم 2 موٹروے پر ٹول ٹیکس میں اضافہ

قومی اسمبلی میں امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کیخلاف قرارداد منظور، سنی اتحاد کی مخالفت

ملک میں رجسٹرڈ وی پی اینز کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

مخصوص نشستیں ملنے کے بعد پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کی سب سے بڑی جماعت بننے کا امکان، نمبر گیم انتہائی دلچسپ صورتحال اختیار کر گیا

حکومت فوری طور پر نئے چیف جسٹس کے نام کا اعلان کرے، عمر ایوب

بجلی کی فی یونٹ قیمت 35 روپے ، ٹیکسز اس کے علاوہ ہیں ، توانائی سیکٹرکے قرضوں کا بوجھ بجلی صارفین سے لیا جا رہا ہے: وزیر توانائی کے بڑے انکشافات

ایک سو ، دو سو ، تین سو یونٹس کی مختلف قیمتیں، غیرمنصفانہ سلیب سسٹم پر صحافی کا سوال، وزیر توانائی اویس لغاری غصے میں آگئے

عمران خان کی مبینہ سہولتکاری کا الزام، اڈیالہ جیل کے زیر تحویل سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رہا

کرکٹ ٹی وی پر دیکھی جانیوالی واحد اسپورٹس، محسن نقوی نے اسے تباہ کردیا، عمران خان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In