• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, مئی 11, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں کے حوالے سے الیکشن ایکٹ ترمیم پر عملدرآمد کا امکان

by ویب ڈیسک
اکتوبر 18, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
کمیشن کے ممبران، ملازمین کی تنخواہیں، اخراجات اور عام انتخابات کے اخراجات !! الیکشن کمیشن نے قائمہ کمیٹی کو اخراجات پر بریفنگ دینے سے معذرت کرلی
0
SHARES
248
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) مخصوص نشستوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا الیکشن ایکٹ ترمیم پر عملدرآمد کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے تاحال مخصوص نشستوں پر الیکشن ایکٹ ترمیم پر عملدرآمد کا فیصلہ نہیں کیا تاہم کمیشن کا الیکشن ایکٹ ترمیم پر عملدرآمد کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے موجود ہیں کہ قانون میں ترمیم کی صورت میں نئے قانون پر عملدرآمد ہوگا۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق سپریم کورٹ میں سی ایم اے موجود ہے جس میں سوال ہےکہ الیکشن ایکٹ پر عمل کرے یا سپریم کورٹ کے فیصلے پر۔
ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ الیکشن کمیشن کی درخواست پر ابھی تک سماعت نہیں ہوئی، ایک ماہ سے زائد عرصے سے درخواست زیر التوا ہے، سی ایم اے پر ابھی تک کیس نہیں لگا اور سماعت نہیں ہوئی۔
خیال رہے کہ آج چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا تھا جس میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے اسپیکر کے خط کا جائزہ لیا گیا، قانونی ٹیم نے اسپیکر قومی اسمبلی اور صوبائی اسپیکرز کے خطوط پر بریفنگ بھی دی۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق مخصوص نشستوں کا معاملہ ابھی التوا میں ہے، الیکشن کمیشن کے آج کے اجلاس میں مخصوص نشستوں پرکوئی فیصلہ نہ ہوسکا۔
ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ الیکشن کمیشن کا آئندہ اجلاس کل یا پرسوں دوبارہ ہونےکا امکان ہے۔
دوسری جانب مخصوص نشستوں کے کیس پر سپریم کورٹ کے اکثریتی 8 ججز نے دوسری مرتبہ وضاحت جاری کر دی ہے۔
الیکشن کمیشن اور پی ٹی آئی کی جانب سے وضاحت مانگنے پر سپریم کورٹ کے اکثریتی ججز نےکہا ہےکہ الیکشن کمیشن مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دے، الیکشن کمیشن 12 جولائی کا سپریم کورٹ کا فیصلہ مکمل نافذ کرنےکا پابند ہے، الیکشن ایکٹ میں ترمیم سے عدالت کا فیصلہ غیر مؤثر نہیں ہوسکتا ۔
ججز کا کہنا ہےکہ مختصر حکم نامے کے بعد الیکشن ایکٹ میں کی جانے والی ترامیم کا کوئی اثر نہیں ہوگا، اب تفصیلی فیصلہ جاری ہوچکا ہے، اس کے لیے مزیدکسی وضاحت کی ضرورت نہیں، وضاحت کے لیے رجوع کا حق اس لیے دیا تھا کہ مختصر حکم نامے پر عملدرآمد میں کوئی پریشانی نہ ہو ، فریقین کی طرف سے اٹھائے گئے تمام قانونی اور آئینی معاملات کو جامع طور پر نمٹا دیا گیا ہے۔‏‏‏

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
آئینی پیکج منظور ہونے کی صورت میں یحییٰ آفریدی اگلے چیف جسٹس؟ بڑا دعویٰ

آئینی پیکج منظور ہونے کی صورت میں یحییٰ آفریدی اگلے چیف جسٹس؟ بڑا دعویٰ

ماہانہ 200 یونٹ کے صارفین  کے لیے  ٹیرف  میں اضافہ واپس لینے کی تجویز؟ خبر کے حقائق جانیں 

پاکستانی ہوشیار ، حکومت نے بجلی کے بلوں پر جرمانے کی پالیسی تبدیل کر دی، اس ماہ سے بجلی صارفین پر نیا ٹیرف لاگو ، نیا بل کتنا آئے گا ؟ 

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 74 ہزار کی سطح عبور کرگیا

اسٹاک ایکسچینج بلند ترین 86 ہزار 787 کی سطح پر پہنچ گیا

چیف جسٹس چیمبر ورک پر چلے گئے ، جسٹس منصور کا بینچ کمرہ عدالت نمبر ایک میں منتقل

چیف جسٹس چیمبر ورک پر چلے گئے ، جسٹس منصور کا بینچ کمرہ عدالت نمبر ایک میں منتقل

3رکنی ریگولر بینچ کے 9بجے فیصلہ سنائے جانے کے اعلان میں تبدیلی،اب فُل کورٹ بینچ 12بجے فیصلہ سنائے گا

سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم چیلنج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In