اسلام آباد (عمران مگھرانہ) مختلف ممالک کی جیلوں میں 23 ہزار 4 سو 56 پاکستانی قید ہیں۔ دستاویزات کے مطابق زیادہ تر پاکستانی گلف ریجن میں قید ہیں۔
سینیٹ میں پیش کی گئی دستاویزات کے مطابق اس وقت تک سعودی عرب میں 12156 پاکستانی قید میں ہیں جبکہ متحدہ عرب امارات میں 5292 پاکستانی قید میں ہیں۔
سعودی عرب نے گزشتہ 6 برسوں میں 4301 پاکستانی قیدیوں کو رہا بھی کیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق 2019 میں 545 قیدی، 2020 میں 892 قیدی، 2021 میں 916 قیدی، 2022 میں 1331 پاکستانی قیدی، 2023 میں 1394 پاکستانی قیدی جبکہ 2024 میں 2130 پاکستانی قیدیوں کو سعودی عرب کی طرف سے رہا کیا گیا ہے۔