• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, دسمبر 2, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home دنیا

لاس اینجلس آگ لگنے کا واقعہ ، 3ہفتوں بعد اب کیا صورتحال ہے،نقصانات کا تخمینہ 275 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

by ویب ڈیسک
فروری 1, 2025
in دنیا
0
لاس اینجلس آگ لگنے کا واقعہ ، 3ہفتوں بعد اب کیا صورتحال ہے،نقصانات کا تخمینہ 275 ارب ڈالر تک پہنچ گیا
0
SHARES
234
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

واشنگٹن (نیوز ڈیسک ) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگنے والی خوفناک آگ پر بالآخر 3 ہفتوں بعد قابو پالیا گیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کیلیفورنیا فائر ڈیپارٹمنٹ نے تصدیق کی ہےکہ 7 جنوری 2025 کو لگنے والی آگ پر اب مکمل طور پر قابو پالیا گیا ہے۔ کیلیفورنیا فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق آگ سے 37,000 ایکڑ سے زیادہ رقبہ اور 10,000 سے زائد گھر جل گئے جس سے تقریباً 30 افراد ہلاک اور ہزاروں بےگھر ہوگئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق آگ سے نقصانات کا تخمینہ 250 سے 275 ارب ڈالر تک لگایا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ7 جنوری کو لگنے والی آگ کی اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے، تاہم ماہرین کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں اور خشک سالی نے اس خطرناک صورت حال کو جنم دیا ہے۔ لاس اینجلس کے میئر کیرن باس نے کہا ہےکہ بحالی کا عمل تیز کیا جا رہا ہے تاکہ متاثرہ افراد جلد از جلد اپنے گھروں کو واپس جاسکیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق آگ بجھانے کی کوششوں کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آتش زنی کے متعدد واقعات سے بھی نمٹنا پڑا اور حکام نے آتش زنی کے الزام میں کم از کم 8 افراد کو گرفتار کیا۔ ان افراد پر الزام تھا کہ انہوں نے متاثرہ علاقوں میں درختوں، جھاڑیوں، پتوں اور کچرے کو آگ لگائی۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق 14 جنوری کی شام ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا جس نے مبینہ طور پر کچرے کے ڈھیروں کو آگ لگائی تھی۔لاس اینجلس پولیس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کے مطابق خاتون نے اعتراف کیا کہ وہ آگ لگانے اور تباہی پھیلانے سے لطف اندوز ہوتی تھی۔

امریکی میڈیا کے مطابق اسی روز ایک اور شخص کو درختوں کو آگ لگانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا، اس نے پولیس کو بتایا کہ وہ جلتے ہوئے پتوں کی خوشبو پسند کرتا ہے۔

12 جنوری کو ایک اور مشتبہ شخص کو شمالی ہالی وڈ میں آتش زنی کے پرانے وارنٹ پر گرفتار کیا گیا، اس پر باربی کیو لائٹر کا استعمال کرتے ہوئے آگ لگانے کا الزام تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ کیلیفورنیا میں جنگلات میں لگنے والی آگ کے 95 فیصد واقعات انسانی سرگرمیوں کا نتیجہ ہوتے ہیں، چاہے وہ آتش زنی ہو، گرے ہوئے بجلی کے تار ہوں یا غیر محتاط آتشبازی۔

یہ واقعات بڑے پیمانے پر تباہی کا سبب بنتے ہیں، 2020 میں آتش زنی کے نتیجے میں 44 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ جل کر خاک ہوگیا تھا جب کہ گزشتہ سال کیلیفورنیا میں آتش زنی کے الزام میں مجموعی طور پر 109 گرفتاریاں ہوئیں۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
عمران خان سےکوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، جو ڈی چوک آئےگا وہ گرفتار ہوگا: محسن نقوی

پی ٹی آئی سے 26 نومبرکودرخواست کی تھی، اب بھی کرینگے، نہیں مانے توپھر وہی کریں گے، پی ٹی آئی کے 8فروری کو احتجاج کے اعلان پر وزیر داخلہ کا بیان آگیا

ہم اپنی آئینی حدود بخوبی جانتے ہیں، دوسروں سے بھی آئین کی پاسداری کی توقع رکھتے ہیں: جنرل سید عاصم منیر

نام نہاد دوست نما دشمن کچھ بھی کرلیں انہیں قوم کے تعاون سے شکست ضرور ملے گی، آرمی چیف

ڈھاکہ میں ہزاروں مظاہرین کا شیخ حسینہ کے آبائی گھر پر دھاوا، دیواریں گرا کر آگ لگادی

ڈھاکہ میں ہزاروں مظاہرین کا شیخ حسینہ کے آبائی گھر پر دھاوا، دیواریں گرا کر آگ لگادی

وفاق میں ساڑھے 5 برسوں میں پونے 29 ارب روپے سے زائد کی موٹر وہیکلز ٹیکس کی وصولی کا انکشاف

وفاق میں ساڑھے 5 برسوں میں پونے 29 ارب روپے سے زائد کی موٹر وہیکلز ٹیکس کی وصولی کا انکشاف

پنجاب جانے والی بس کے 7 مسافر بلوچستان میں قتل، شناختی کارڈ دیکھ کر گولیاں ماری گئیں

پنجاب جانے والی بس کے 7 مسافر بلوچستان میں قتل، شناختی کارڈ دیکھ کر گولیاں ماری گئیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In