رافعہ زاہد کی رپورٹ
لبرل ڈیموکریٹس نے آج حکومتِ برطانیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بات کا تعین کرے کہ آیا حالیہ سائبر حملے کے پیچھے روس کا ہاتھ ہے یا نہیں۔
پارٹی کے خارجہ امور کے ترجمان کیلم ملر نے کہا کہ روس کی ہائبرڈ وارفیئر (ملی جلی جنگی حکمتِ عملی) میں ملوث رہنے کی ایک تاریخ ہے۔
انہوں نے مزید کہا:“ہم نے کل روسی طیاروں کو ایسٹونیا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے دیکھا اور آج اس سائبر حملے کے باعث برطانیہ اور یورپ کے ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔”کیلم ملر کا کہنا تھا: “ہم سمجھتے ہیں کہ حکومت کو کھل کر عوام کو آگاہ کرنا چاہیے کہ آیا یہ حملہ واقعی روس نے کیا ہے یا نہیں۔
اگر پیوٹن ہماری آزمائش لے رہا ہے، ہمارے عزم کو انفراسٹرکچر پر حملوں کے ذریعے پرکھ رہا ہے، بالکل اسی طرح جیسے وہ ہمارے اتحادیوں کی فضائی حدود میں مداخلت کے ذریعے کرتا ہے، تو پھر حکومت کو چاہیے کہ نہ صرف اس حقیقت کو تسلیم کرے بلکہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر جوابی کارروائی کے لیے بھی تیار ہو۔
”انہوں نے الزام عائد کیا کہ روس اپنی خفیہ ایجنسیوں اور سائبر اداروں کے ذریعے دوسرے ممالک پر حملے کرتا ہے اور اب بڑھتے ہوئے پیمانے پر مجرم گروہوں کو بھی اس مقصد کے لیے استعمال کر رہا ہے۔“ہم روس کو یہ احساس نہیں دلا سکتے کہ وہ ایسے اقدامات کرکے بھی بچ نکلے گا۔