متحدہ عرب امارات میں ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنا زیادہ تر غیر ملکیوں کی اولین ترجیح ہوتی ہے۔ حالانکہ اکثر رہائشیوں کو لائسنس لینے سے پہلے کئی ٹیسٹ دینے پڑتے ہیں، مگر کچھ ممالک کے شہری ٹیسٹ کے بغیر یہاں گاڑی چلاسکتے ہیں یا اپنا لائسنس UAE کے لائسنس سے براہِ راست تبدیل کروا سکتے ہیں۔
52 ممالک کے شہری یہ سہولت حاصل کر سکتے ہیں
یورپ:
البانیا، آسٹریا، بیلجیم، بلغاریہ، کروشیا، سائپرس، چیک ریپبلک، ڈنمارک، ایسٹونیا، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، یونان، ہنگری، آئس لینڈ، آئرلینڈ، اٹلی، کوسوو، لٹویا، لیتھوانیا، لگزمبرگ، مالٹا، مونٹی نیگرو، نیدرلینڈز، نارتھ میسیڈونیا، ناروے، پولینڈ، پرتگال، رومانیہ، سربیا، سلوواکیا، سلووینیا، اسپین، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، برطانیہ، یوکرین، بیلاروس اس فہرست میں شامل ہیں ۔
ایشیاء-پیسیفک:
چین، جاپان، سنگاپور، ہانگ کانگ، جنوبی کوریا، ترکی، آذربائیجان، ازبکستان، کرغیز ریپبلک، آسٹریلیا، نیوزی لینڈبھی اس فہرست میں موجود ہیں جبکہ امریکہ کینیڈا، جنوبی افریقہ اور اسرائیل کا نام بھی اس فہرست میں موجود ہے جس کے شہری امارات میں ٹیسٹ کے بغیر گاڑی چلاسکتے ہیں۔
کچھ ممالک کے لیے خصوصی شرائط:
جاپان، ترکی، یونان کے شہریوں کیلئے لائسنس متعلقہ قونصل خانوں سے تصدیق شدہ ہونا ضروری ہے۔
جنوبی کوریا کے شہری / وزیٹرز اپنے کورین لائسنس پر گاڑی نہیں چلا سکتے۔ صرف رہائشی لائسنس تبدیل کرا سکتے ہیں، وہ بھی ایمبیسی کی تصدیق کے ساتھ۔
وزیٹرز اور رہائشیوں کے لیے مختلف قوانین
1:وزٹ کے دوران
وزٹر اپنے ملکی ڈرائیونگ لائسنس پر UAE میں گاڑی چلا سکتے ہیں
کسی UAE لائسنس یا ٹیسٹ کی ضرورت نہیں۔
لیکن یہ صرف اس وقت تک ہے جب تک وہ رہائش کے لیے اپلائی نہیں کرتے۔
2:رہائشیوں کے لیے
جن کے پاس ریزیڈنس ویزا ہے، وہ اپنا غیر ملکی لائسنس UAE لائسنس سے تبدیل کرا سکتے ہیں۔
کوئی تھیوری یا روڈ ٹیسٹ نہیں۔
صرف آنکھ کا ٹیسٹ، فیس، اور ملک کا اہل ہونا ضروری ہے۔
کچھ گاڑیوں کی اقسام تک ہی محدود ہوتا ہے (موٹرسائیکل، لائٹ گاڑیاں وغیرہ)۔
یہ سہولت دونوں ممالک کے درمیان باہمی معاہدوں (MoUs) پر منحصر ہوتی ہے۔
جی سی سی ممالک کے شہریوں کے لیے ڈرائیونگ قوانین
خلیجی ممالک (GCC) کے شہری اپنے ملکی لائسنس پر بغیر کسی اضافی اجازت کے UAE میں گاڑی چلا سکتے ہیں (اگر وہ وزٹر ہوں)۔
لیکن اگر وہ UAE میں رہائشی بن جائیں تو انہیں اپنا GCC لائسنس UAE لائسنس سے تبدیل کرنا ہوگا۔
یہ عمل مکمل طور پر ڈیجیٹل ہے اور مرخوص پلیٹ فارم پر تقریباً 600 درہم میں مکمل ہو جاتا ہے۔
اگر کوئی GCC شہری اب کسی GCC ملک کا رہائشی نہیں ہےاور اس کا ملک ان 52 ممالک کی فہرست میں شامل نہیں ہے تو اسے UAE کا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لیے تھیوری اور روڈ دونوں ٹیسٹ دینے ہوں گے۔



