متحدہ عرب امارات دنیا کے اُن مقبول ترین ممالک میں شامل ہے جہاں لوگ سفر، رہائش اور کام کے لیے جانا چاہتے ہیں۔ حکومت کی جانب سے مختلف ویزا اسکیمیں متعارف کرائی جاتی ہیں، اور وقتاً فوقتاً ان میں تبدیلیاں کی جاتی ہیں تاکہ عالمی ٹیلنٹ اور سرمایہ کاری کے بہاؤ کو مزید فروغ دیا جا سکے۔
صرف 2025 میں ہی یو اے ای نے گولڈن ویزا اور وزٹ ویزا اسکیموں میں نئی کیٹیگریز شامل کیں، اور چند اصولوں میں تبدیلیاں کیں جن کا تعلق درخواستوں اور اہلیت کے معیار سے ہے۔ ان تبدیلیوں نے سیاحوں، پروفیشنلز اور رہائشیوں کے لیے اینٹری اور رہائش کے اصولوں کے طریقہ کار کو بدل کر رکھ دیا ہے۔
ہم یہاں 2025 میں ویزا قوانین میں ہونے والی سب سے اہم تبدیلیاں اور ان کا سیاحوں، تارکینِ وطن اور رہائشیوں پر اثر بیان کر رہے ہیں۔
- وزٹ ویزا کی چار نئی کیٹیگریز
ستمبر میں یو اے ای کی فیڈرل اتھارٹی برائے آئیڈینٹیٹی، سٹیزن شپ، کسٹمز اینڈ پورٹ سیکیورٹی (ICP) نے وزٹ ویزا کی چار نئی کیٹیگریز متعارف کرائیں، جو مصنوعی ذہانت (AI)، تفریح، ایونٹس، کروز شپ اور لگژری یاٹس سے تعلق رکھنے والے ماہرین کے لیے ہیں۔
مصنوعی ذہانت (AI) کے ماہرین کے لیے:
میزبان ادارے کے خط کی بنیاد پر سنگل یا ملٹی پل انٹری ویزا مخصوص مدت کے لیے۔
تفریحی شعبے کے لیے:
تفریحی مقاصد کے لیے عارضی مدت کا ویزا۔
ایونٹس کے لیے:
فیسٹیول، نمائش، کانفرنس، سیمینار یا معاشی، ثقافتی، کھیل، مذہبی، کمیونٹی یا تعلیمی ایونٹس میں شرکت کے لیے عارضی ویزا۔
سیاحت کے لیے:
کروز شپس اور لیژر بوٹس کے ذریعے سیاحتی دوروں کے لیے عارضی مدت کا ملٹی پل انٹری ویزا۔
- وزٹ ویزا اسپانسر کرنے والوں کے لیے کم از کم تنخواہ کی شرط
ستمبر میں اعلان کیا گیا کہ یو اے ای میں رہنے والے جو اپنے دوست یا رشتہ دار کو وزٹ ویزا پر بُلانا چاہتے ہیں، انہیں کم از کم ماہانہ تنخواہ پوری کرنی ہو گی۔تعلق کے مطابق یہ تنخواہ 4000 درہم، 8000 درہم یا 15000 درہم ہو سکتی ہے۔ویزٹ ویزا کے لیے درخواست دیتے وقت رشتے کا ثبوت فراہم کرنا لازمی ہے۔
- بھارتی شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول میں توسیع
فروری میں یو اے ای نے بھارتی شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول پروگرام کو مزید وسعت دی۔
اب عام پاسپورٹ رکھنے والے بھارتی شہری جن کے پاس آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان، نیوزی لینڈ، جنوبی کوریا یا سنگاپور کا valid residence permit ہو، وہ یو اے ای میں داخلے کے وقت ویزا آن ارائیول لے سکتے ہیں۔اس سے پہلے یہ سہولت صرف امریکہ، یورپی یونین یا برطانیہ کے ویزہ، ریزیڈنس پرمٹ یا گرین کارڈ رکھنے والوں کو دستیاب تھی۔
- پاکستانیوں کے لیے پانچ سالہ ملٹی پل انٹری ویزا
اپریل میں یو اے ای کے پاکستان میں سفیر حماد الزعابی نے اعلان کیا کہ موجودہ مسائل کے حل کے بعد پاکستانی اب پانچ سالہ ملٹی پل انٹری ٹورسٹ ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔یہ ویزا ہولڈر کو بغیر میزبان یا گارنٹر کے پانچ سال تک یو اے ای میں بار بار داخل ہونے کی اجازت دیتا ہے۔
- انٹری پرمٹ کے لیے پاسپورٹ کور کاپی لازمی
ستمبر میں انٹری پرمٹ کی درخواست دیتے وقت پاسپورٹ کے بیرونی کور کی کاپی جمع کروانا لازمی قرار دیا گیا۔اب درخواست دہندگان کو یہ دستاویزات فراہم کرنا ہوں گی:
پاسپورٹ کی کاپی
واضح پاسپورٹ سائز تصویر
ہوٹل بکنگ
ریٹرن ٹکٹ
پاسپورٹ کا بیرونی کور پیج
- ویزا کی تجدید ٹریفک جرمانوں کی ادائیگی سے مشروط
جولائی میں دبئی میں ایک نیا پائلٹ نظام شروع کیا گیا، جس کے تحت ریزیڈنسی ویزا کے اجرا یا تجدید کے لیے ٹریفک جرمانوں کی ادائیگی ضروری قرار دی گئی۔اس نظام کا مقصد لوگوں کو قوانین کی پابندی اور جرمانے وقت پر ادا کرنے کی ترغیب دینا ہے۔
- نرسز کے لیے گولڈن ویزا
دبئی نے اُن نرسز کے لیے گولڈن ویزا کا اعلان کیا جو دبئی ہیلتھ میں ملازم ہیں اور 15 سال سے زیادہ خدمات انجام دے چکی ہیں۔ یہ اعلان شیخ ہمدان بن محمد کے حکم پر کیا گیا۔
مقصد: ان کی خدمات کا اعتراف اور صحت کے شعبے میں ان کے کردار کی اہمیت کو سراہنا۔
- کنٹینٹ کریئیٹرز کے لیے گولڈن ویزا
دبئی نے کنٹینٹ کریئیٹرز کے لیے طویل المدت رہائش (گولڈن ویزا) متعارف کرایا، تاکہ وہ دبئی میں بغیر کسی پریشانی کے رہائش اور کام کر سکیں۔یہ ویزا Creators HQ پروگرام کا حصہ ہے، جس میں شامل ہیں:
سوشل میڈیا انفلوئنسرز
ڈیجیٹل کنٹینٹ کریئیٹرز
پوڈکاسٹرز
ویژول آرٹسٹ
درخواست کریئیٹرز HQ کی ویب سائٹ پر جمع کرائی جاتی ہے۔
- وقف (Waqf) کے عطیہ دہندگان کے لیے گولڈن ویزا
اکتوبر میں دبئی حکام نے اعلان کیا کہ اب وقف یا انسانیت دوست کاموں کے مالی معاونین کو گولڈن ویزا دیا جائے گا۔Awqaf Dubai اُن افراد کو نامزد کرے گا—رہائشی یا غیر رہائشی—جو کابینہ کے 2022 کے قوانین کے مطابق اہلیت پر پورا اترتے ہوں۔
- گولڈن ویزا ہولڈرز کے لیے نئی قونصلر سروسز
اکتوبر میں اعلان کیا گیا کہ گولڈن ویزا ہولڈرز کو بیرون ملک ہنگامی حالات میں خصوصی قونصلر مدد فراہم کی جائے گی، جس میں شامل ہیں:
ایمرجنسی ہاٹ لائن
بحرانوں میں انخلا اور معاونت
بیرون ملک موت کی صورت میں میت کی منتقلی اور تدفین کے انتظامات
اس سے اہل خانہ کو تمام کارروائیاں تیزی سے مکمل کرنے میں سہولت ملے گی۔
- بلیو ریزیڈنسی ویزا
یو اے ای نے بلیو ریزیڈنسی ویزا کے لیے 180 دن کا ملٹی پل انٹری پرمٹ متعارف کرایا ہے۔یہ 10 سالہ ویزا اُن افراد کو دیا جاتا ہے جنہوں نے ماحول کے تحفظ کے لیے "غیر معمولی خدمات” انجام دی ہوں۔یو اے ای سے باہر موجود افراد بھی اس 180 روزہ ویزے پر یو اے ای آ کر اپنی بلیو ریزیڈنسی کی مکمل کارروائی کر سکتے ہیں۔





