پاکستان کے مایہ ناز سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے بھارتی اوپنر بیٹر ابھیشیک شرما کو ’سلوگر‘ کہنے کی وضاحت کردی۔
سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے بھارت کے اوپنر ابھیشیک شرما کے بارے میں اپنے متنازع ریمارکس کی وضاحت کردی ہے، آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے دوران انہوں نے بائیں ہاتھ کے بلے باز کو ’سلوگر‘ کیوں قرار دیا تھا۔
عامر نے بھارتی صحافی کے ساتھ حالیہ گفتگو میں اس تنقید کا جواب دیا۔
صحافی نے ان سے سوال کیا تھا کہ انہوں نے ایک بڑے ٹیلی ویژن پلیٹ فارم پر ابھیشیک شرما کے انداز بیٹنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے یہ اصطلاح کیوں استعمال کی۔
اپنے الفاظ کے چناؤ کی وضاحت کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ ان کے ریمارکس کو غلط سمجھا گیا اور مزید کہا کہ اردو میں اس اصطلاح کا مفہوم کچھ مختلف ہے۔
سابق فاسٹ بولر نے کہا جکہ انگریزی میں ’سلاگنگ‘ کا مطلب وہی ہے لیکن اردو میں آپ اسے ’چلانا‘ (یعنی ہر گیند پر بلا گھمانا) کہہ سکتے ہیں کیونکہ وہ محتاط رہنے کے بجائے ہر گیند پر شاٹ کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں۔“
انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں نے میرے تبصرے کا غلط مطلب نکالا میرا مطلب یہ تھا کہ وہ ہر گیند پر ہٹ لگانے کی کوشش کرتے ہیں اور جو کھلاڑی اس انداز کے ساتھ کھیلتے ہیں، ان کے لیے خطرہ (رسک) زیادہ ہوتا ہے۔
