• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, نومبر 7, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home دنیا

670 کروڑ کے میگا انویسٹمنٹ فراڈ کی کہانی

by Ahmed Arsalan
نومبر 7, 2026
in دنیا
0
چینی شوہر اور پاکستانی بیوی سے خفیہ ایجنسی کے جعلی بریگیڈئیر اور کرنل کی حیثیت میں مل کر فراڈی گینگ نے 80 لاکھ لوٹ لیے
0
SHARES
15
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بھارت میں سرمایہ کاری پر 18 سے 48 فیصد منافع کا لالچ دے کر 7 ہزار 400 افراد کو 670 کروڑ روپے سے محروم کرنے کا بڑا فراڈ سامنے آگیا، حیدرآباد کی دو کمپنیوں کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئیں، متاثرین میں بھارتی بحریہ اور فضائیہ کے ریٹائرڈ افسران بھی شامل ہیں۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق سائبر آباد پولیس کا اکنامک آفنسز ونگ (ای او ڈبلیو) شیئرز بازار پرائیویٹ لمیٹڈ اور کسان پریوار لمیٹڈ نامی کمپنیوں، ان کے ڈائریکٹرز اور اعلیٰ عہدیداروں کے خلاف سرمایہ کاری فراڈ کی تحقیقات کررہا ہے۔

پولیس کو شبہ ہے کہ دونوں کمپنیوں نے ملک بھر سے تقریباً 7 ہزار 400 افراد سے 670 کروڑ بھارتی روپے جمع کیے۔ اب تک 500 سے زائد متاثرین پولیس سے رجوع کرچکے ہیں، جنہوں نے 70 کروڑ روپے سے زیادہ کے نقصان کی شکایات درج کرائی ہیں۔

ریٹائرڈ فوجی افسر بھی فراڈ کا شکار

اس بڑے فراڈ کا معاملہ بھارتی بحریہ کے 58 سالہ ریٹائرڈ کموڈور کی شکایت کے بعد سامنے آیا، جنہوں نے الزام لگایا کہ انہیں اور دیگر 10 افراد کو مجموعی طور پر 4 کروڑ 51 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔

پولیس کے مطابق متاثرین میں مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے کم از کم 12 سابق فوجی اہلکار بھی شامل ہیں۔ ان میں بحریہ کے ریٹائرڈ کموڈور اور فضائیہ کے ریٹائرڈ ونگ کمانڈر بھی شامل ہیں۔

دو کمپنیاں، منافع کے بڑے وعدے

تحقیقات کے مطابق مرکزی ملزم بھوپال نائیک اور دیگر ڈائریکٹرز نے شیئرز بازار پرائیویٹ لمیٹڈ کو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) سے رجسٹرڈ، الگورتھم کے ذریعے اسٹاک ٹریڈنگ کرنے والی کمپنی ظاہر کیا تھا۔

دوسری کمپنی کسان پریوار لمیٹڈ کو نامیاتی زراعت کے منصوبے کے طور پر متعارف کرایا گیا، جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ چھوٹے کسانوں کی زمینیں یکجا کرکے زرعی منصوبے چلاتی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے 2020 میں دونوں کمپنیوں کے ذریعے سرمایہ کاروں سے رقوم جمع کرنا شروع کیں۔ 2022-23 اور 2023-24 کے دوران سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوا۔ ابتدا میں سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے منافع کی ادائیگیاں بھی کی جاتی رہیں، تاہم اکتوبر 2025 سے منافع اور اصل سرمایہ کی واپسی روک دی گئی۔

مرکزی ملزم سمیت 5 افراد گرفتار

پولیس نے مرکزی مقدمے میں اب تک 5 ملزمان کو گرفتار کیا ہے، جن میں مبینہ مرکزی کردار بھوپال نائیک، اس کے چچا بابو نائیک، بھوپال کا بھائی اور پولیس کانسٹیبل سنتوش نائیک جبکہ ان کے ساتھی شنکر راؤ اور رام بابو شامل ہیں۔

تحقیقات کے دوران ملزمان سے منسلک 45 جائیدادوں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔ ان میں مختلف علاقوں میں 140 ایکڑ زرعی اراضی، حیدرآباد میں ایک ولا اور کنڈاپور میں دفتری عمارتیں شامل ہیں۔ پولیس ان اثاثوں کو ضبط کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔

سابق فضائی افسر اور کاروباری شخص بھی متاثرین میں شامل

اس فراڈ کے سلسلے میں اب تک تین فوجداری مقدمات درج کیے جاچکے ہیں۔

دوسرا مقدمہ 77 سالہ ریٹائرڈ بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر کی شکایت پر درج کیا گیا، جنہوں نے الزام لگایا کہ کسان پریوار لمیٹڈ میں سرمایہ کاری کے ذریعے ان کے خاندان کو 48 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا۔

تیسرا مقدمہ ایک کاروباری شخص کی شکایت پر اکنامک آفنسز ونگ کو منتقل کیا گیا، جس میں انہوں نے شیئرز بازار پرائیویٹ لمیٹڈ میں سرمایہ کاری کے دوران 50 لاکھ روپے کے فراڈ کا الزام لگایا۔

رپورٹ کے مطابق مرکزی ملزم بھوپال نائیک کو پنجاب اور گجرات میں بھی اسی نوعیت کے مقدمات کے سلسلے میں گرفتار کیا جاچکا ہے۔

پولیس کی تحقیقات جاری ہیں اور حکام متاثرین کی تعداد، سرمایہ کاری کی مجموعی رقم اور ملزمان کے اثاثوں سے متعلق مزید شواہد جمع کررہے ہیں۔

Ahmed Arsalan

Ahmed Arsalan

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In