• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, نومبر 16, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home بلاگ

کپتان بالآخر کمپرومائز کرنے کو تیار؟

by Ahmed Arsalan
نومبر 14, 2026
in بلاگ
0
توڑ پھوڑ کیس ،عمران خان بری
0
SHARES
31
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سمیرا سلیم کا بلاگ

سابق وزیراعظم اور کرکٹ لیجنڈ عمران خان کو جیل میں قید ہوئے 3 سال اور 3 ماہ ہو چکے ہیں۔ اسی دوران کئی بار ڈیل اور ڈھیل کی گونج سنائی دیتی رہی، مگر ہر بار ڈیل کی بجائے مزید سختی خان اور ان کی فیملی کی منتظر رہی۔ اب جب ایک بار پھر جیل میں کچھ وکلا کی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوا ہے اور خان کی دو بہنیں، جنہیں شاید زیادہ غیر سیاسی سمجھا جاتا ہے، کی رہائی ہوئی ہے تو ایک بار پھر ڈیل کی گونج سنائی دے رہی ہے۔

عمران خان سے ملاقات کرنے والے وکلا میں لطیف کھوسہ بھی شامل تھے، جو گزشتہ کئی ماہ سے منظر عام سے غائب تھے اور پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں میں ان کی شرکت نہ ہونے کے برابر تھی۔ لطیف کھوسہ نے ملاقات کے بعد جو گفتگو کی ہے، اس میں خان کے اضطراب اور بلڈ پریشر بڑھنے کو بشریٰ بی بی کی جیل میں بیماری کے ساتھ جوڑا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کا علاج نہ ہونا جیل میں کپتان کو تکلیف دے رہا ہے۔ یہ وہ پیغام ہے جو شاید اسٹیبلشمنٹ بھی چاہتی تھی کہ عوام تک جائے، جو عمران خان کو ناقابل تسخیر سمجھتی ہے اور جیل کی سختیاں برداشت کرنے پر اسے بہادری کا استعارہ قرار دیتی ہے۔ اس عوام کو پتہ چلے کہ عمران خان اپنی بیوی کی بیماری کے باعث کمزور پڑ رہا ہے اور ڈیل کے لیے تیار ہے۔

سردار لطیف کھوسہ نے یہ تاثر دے کر یہ کام بخوبی کر دیا ہے کہ خان خاصے پریشان ہیں اور وہ بشریٰ بی بی کو جیل سے نکالنے کے لیے کسی بھی قسم کا کمپرومائز کرنے کو تیار ہیں، چاہے وہ 28ویں ترمیم ہو، نئے صوبوں کی تشکیل ہو یا پھر سسٹم ری سیٹ کرنے کی باتیں۔ اسی خدشے کا اظہار حفیظ اللہ نیازی صاحب نے بھی کیا ہے کہ عمران خان نے کہیں عصر کے وقت تو روزہ نہیں توڑ لیا؟

عمران خان جیسی مضبوط شخصیت کا جیل میں اتنی سختی کاٹنے کے بعد بشریٰ بی بی کی اسپتال یا بنی گالہ منتقلی کے بدلے 28ویں آئینی ترمیم، نئے صوبوں اور نئے سسٹم کو قبول کرنے کی باتوں کو ماضی کے تناظر میں دیکھیں تو اس سے بھی بڑی آفرز اور ڈیلز کی پیشکش کپتان کو کی جاتی رہی ہیں، جن میں ان کی رہائی، بنی گالا یا بیرون ملک منتقلی کی باتیں تھیں اور بدلے میں ان سے خاموشی مانگی گئی تھی، مگر عمران خان ڈٹے رہے اور سمجھوتہ نہیں کیا۔

اب معاملہ چونکہ بشریٰ بی بی کا ہے اور بقول سردار لطیف کھوسہ عمران خان بشریٰ بی بی کو لے کر پریشان ہیں۔ لطیف کھوسہ نے یہ ایک لوز بال کرا دی ہے، جس کا اسٹیبلشمنٹ ضرور فائدہ اٹھائے گی۔ بے شک صوبوں کے معاملے پر عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر بھی ہوں، مگر ڈیل سے زیادہ فائدہ کون اٹھائے گا، یہ ایک بڑا سوال ہے۔

حالیہ ملاقات کے بعد پارٹی کے اندر ایک بار پھر سے گھمسان کا رن پڑ گیا ہے۔ بانی کی غیر موجودگی میں اتحاد نام کی چیز ان کو چھو کر بھی نہیں گزری۔ اب جب کچھ ملاقاتوں کا ذرا سا دروازہ کھولا ہے تو جہاں حکمران جماعت اضطراب کا شکار ہے، وہیں پارٹی کے کچھ سینئر لوگ بھی اس ملاقات کے بعد لطیف کھوسہ کو مشکوک نظروں سے دیکھ رہے ہیں۔

اس بات کا اندازہ سلمان اکرم راجہ کے حالیہ بیان سے لگا لیں، جن کا کہنا ہے کہ خان سے جو 4 گھنٹے طویل ملاقات ہوئی ہے، اس کے پیچھے کچھ مقاصد ہیں، کچھ منظورِ نظر لوگوں کو مزید ملاقاتوں کے لیے بھیجا جائے گا اور ایک بیانیہ بنایا جائے گا۔ بظاہر یہ سردار لطیف کھوسہ پر عدم اعتماد ہے۔

دیکھا جائے تو سلمان اکرم راجہ کی باتوں میں کچھ وزن بھی ہے۔ پارٹی نے جب بھی عمران خان سے جیل میں ملاقاتوں کے حوالے سے سلمان اکرم راجہ، بیرسٹر گوہر علی خان، علامہ راجہ ناصر عباس یا دیگر اہم رہنماؤں کے نام دیے، انہیں ملاقات کی اجازت نہ دی گئی اور سردار لطیف کھوسہ کو اچانک بیٹھے بٹھائے اجازت مل گئی۔

ایک بات واضح ہے کہ سردار لطیف کھوسہ نے عمران خان سے جیل میں ملاقات کے بعد 28ویں ترمیم اور صوبوں کے حوالے سے جو باتیں کی ہیں، اس پر پارٹی کی سینئر قیادت کو بہت سے تحفظات ہیں۔ علیمہ خان ایک ایسی شخصیت تھیں جو جب بھی عمران خان سے ملاقات کے بعد واپس آ کر ان کے حوالے سے جو کچھ کہتی تھیں، پارٹی کارکن اس پر یقین کرتے تھے۔ طاقتور حلقے اس پر خوش نہیں تھے۔ علیمہ خان کو تھری ایم پی او کے تحت جیل میں ڈال کر وہ راستہ بھی بند کر دیا گیا ہے۔

دیکھنا یہ ہے کہ کیا آئندہ بھی لطیف کھوسہ کو عمران خان تک رسائی دی جائے گی یا پارٹی کے کچھ ایسے لیڈروں کو بھی ملاقات کا موقع فراہم کیا جائے گا، جن کے کہے پر پارٹی کے کارکن یقین رکھتے ہیں، تاکہ یہ ابہام ختم ہو۔

Tags: Imran Khan
Ahmed Arsalan

Ahmed Arsalan

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In