• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, نومبر 18, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انٹرٹینمنٹ

سلمان خان کے گھر میں پراسرار طاقت کا راج؟

by Ahmed Arsalan
نومبر 18, 2026
in انٹرٹینمنٹ
0
سلمان خان کے گھر میں پراسرار طاقت کا راج؟
0
SHARES
37
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سلمان خان کے گھر میں پراسرار واقعات، روشنیاں خود بخود بجھنے لگتیں، الماریاں کھل جاتیں، اداکار نے بھوت کی موجودگی کا حیران کن قصہ سنا دیا

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنے گھر میں پیش آنے والے پراسرار واقعات کا انکشاف کرکے سب کو حیران کر دیا۔ اداکار کے مطابق ممبئی کے گلیکسی اپارٹمنٹس میں واقع ان کے بیڈروم میں انہیں ہمیشہ کسی ان دیکھی مخلوق کی موجودگی کا احساس ہوتا تھا، جہاں لائٹس خود بخود جھلملا اٹھتیں، الماریاں کھل جاتیں اور میوزک سسٹم خود ہی چلنے لگتا تھا۔

Salman Bhai in his khayalon ki duniya ❤️‍🩹
I feel u bhaijaan @BeingSalmanKhan 💖 pic.twitter.com/K760w3b7ny

— 𝐆𝐮𝐥𝐚𝐛 𝐀𝐧𝐬𝐚𝐫𝐢 (@Only_4Salman) October 14, 2026

سلمان خان نے یہ انکشاف کرن جوہر کے معروف شو کافی ود کرن سیزن 9 کی افتتاحی قسط میں گفتگو کے دوران کیا۔ کرن جوہر نے 1998 میں فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کے حوالے سے پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک مرتبہ سلمان خان کے گھر گئے تھے، جہاں ان کے والد سلیم خان، والدہ سلمیٰ خان اور بھائی ارباز و سہیل بھی رہتے تھے۔ وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اتنے بڑے اسٹار کا کمرہ انتہائی چھوٹا تھا، جس میں صرف ایک الماری اور بستر موجود تھا۔

سلمان خان نے بتایا کہ وہ اس کمرے میں کبھی اکیلے نہیں سوتے تھے کیونکہ انہیں وہاں کسی ان دیکھی موجودگی کا احساس ہوتا تھا۔ ان کے بقول جب بھی وہ کمرے سے باہر نکلتے تو روشنیاں جھلملا اٹھتیں، الماریاں خود بخود کھل جاتیں اور میوزک سسٹم بھی خود ہی چلنے لگتا تھا۔ حتیٰ کہ باتھ روم میں موجود ہوتے ہوئے بھی انہیں باہر کسی کی موجودگی محسوس ہوتی تھی۔

کرن جوہر نے پوچھا کہ کیا وہ اس کمرے کو بھوتوں والا سمجھتے تھے؟ جس پر سلمان خان نے وضاحت کی کہ وہ اسے بھوتوں کا معاملہ نہیں سمجھتے تھے، لیکن وہاں کسی کی موجودگی ضرور محسوس ہوتی تھی۔

سلمان نے مزید بتایا کہ وہ کمرے میں موسیقی چلاتے اور پھر باہر نکل جاتے تھے، جبکہ باہر بلیئرڈ کھیلتے ہوئے بھی انہیں کمرے کے اندر کسی کی موجودگی کا احساس ہوتا تھا۔

دوسری جانب فلمی محاذ پر سلمان خان جلد ہدایت کار اپوروا لاکھیا کی فلم ’ماترو بھومی: مے وار ریسٹ اِن پیس‘ میں نظر آئیں گے۔

Ahmed Arsalan

Ahmed Arsalan

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In