• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, نومبر 20, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

امریکا سے بیٹی کی شادی کے لیے لاہور آنیوالےممتاز پاکستانی امریکن بزنس مین سہیل انجم ججہ کو بھائی نے چاقو کے وار کرکے قتل کردیا

by Ahmed Arsalan
نومبر 20, 2026
in پاکستان
0
امریکا سے بیٹی کی شادی کے لیے لاہور آنیوالےممتاز پاکستانی امریکن بزنس مین سہیل انجم ججہ کو بھائی نے چاقو کے وار کرکے قتل کردیا
0
SHARES
2k
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

رپورٹ : زاہد بلوچ

گھریلو جھگڑے کے دوران ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنے بھائی کو قتل جبکہ دوسرے کو چاقو کے وار کرکے شدید زخمی کردیا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا

لاہور پولیس کے مطابق واقعہ چنگ کے علاقے میں پیش آیا جہاں گھر میں تین بھائیوں کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی کے بعد جھگڑا شروع ہوگیا،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت جمشید انجم ججہ کے نام سے ہوئی ہےجس نے مبینہ طور پر اپنے بھائیوں سہیل انجم ججہ اور نفیس انجم ججہ پر چاقو سے حملہ کردیاجس کے نتیجے میں دونوں بھائی شدید زخمی ہوگئے

زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیاتاہم 55 سالہ سہیل انجم ججہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گئےجبکہ دوسرے زخمی بھائی کو طبی امداد فراہم کی گئی

واقعے کی اطلاع ملنے پر چنگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا جبکہ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کردیا گیا،پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرنے سمیت قانونی کارروائی شروع کردی ہے جبکہ واقعے کی وجوہات اور جھگڑے کے محرکات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں

امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستانی امریکن بزنس مین سہیل انجم لاہور میں اپنی بیٹی کی شادی کرنے گئے تھے،لاہور میں مقیم سہیل انجم کے دو بھائیوں جمشید انجم اور نفیس انجم میں گھر میں مالی لین دین کے معاملات پر جھگڑا ہوا، اس دوران سہیل انجم بھائی کو چھڑانے آئے اور بھائی نے ان پر بھی حملہ کر دیا،دوران لڑائی چاقو ان کے دل پر لگا جس کی وجہ سے55سالہ سہیل انجم ججہ شدید زخمی ہو گئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے

سہیل انجم گزشتہ ماہ اپنی بیٹی کی شادی کے سلسلے میں لاہور آئے تھے جہاں 30اکتوبر کو ان کی بیٹی کی دھوم دھام سے شادی ہوئی جس میں پاکستان کی اہم کاروباری،سیاسی وسماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی

سہیل انجم کا شمار امریکا میں ممتاز کاروباری شخصیات میں کیا جاتا تھا،انہوں نے اپنی کمپنی ڈبلیو بی ایم کے نام سے قائم کی جو امپورٹ ایکسپورٹ شعبہ سے وابستہ ہے۔وہ پنک سالٹ کے کاروبار سے بھی وابستہ تھے جس کے ویئر ہاؤس27 ممالک میں پھیلے ہوئے ہیں

سہیل انجم نے امریکی ریاست نیوجرسی میں نارتھ لینڈز کے نام سے قائم ریلوے منی ایچر میوزیم بھی خریدا جو کہ ایک عجوبہ کہلاتا ہےاور دنیا بھر کے سیاحوں اور منی ایچر میں دلچسپی رکھنے والوں کا مرکز ہے

Ahmed Arsalan

Ahmed Arsalan

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In