• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, نومبر 21, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home بلاگ

اڈیالہ جیل کا اگلا قیدی کون؟

by Ahmed Arsalan
نومبر 21, 2026
in بلاگ
0
امریکی سفارتخانے کے وفد کا اڈیالہ جیل کا دورہ، 30منٹ کی ملاقات کی اندرونی کہانی
0
SHARES
20
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کالم: سمیرا سلیم

بلاول بھٹو زرداری کی کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو اور یکے بعد دیگرے ٹی وی انٹرویوز کے بعد ملک ایک نئے سیاسی طوفان کی زد میں ہے۔ ہائبرڈ پلس نظام کی ناکامی بارے سرگوشیاں اب کھلی گفتگو میں بدل گئی ہیں۔ ایک نئے نظام کی نوید سنائی جا رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ موجودہ سسٹم کی بینیفشری جماعتیں روئیں یا پیٹیں، نیا نظام آئے گا کیونکہ فیصلہ سازوں نے یہ فیصلہ کر لیا ہے۔ بلاول بھٹو کی تقریر سے یہ تو واضح ہو گیا کہ اختلافات سر اٹھانے لگے ہیں اور سول ملٹری تعلقات کا سیم پیج پھٹ گیا ہے۔ جیسا کہ عمران خان کی حکومت کے بقول ان کے سول ملٹری تعلقات کی مثالی تصویر تھی، جب یہ سیم پیج پھٹا تو خان صاحب نہ صرف حکومت کھو بیٹھے بلکہ اچھی خاصی صحت کے ساتھ جیل جانے کے بعد اب قید کے ساتھ ساتھ صحت سے بھی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اس بار سول ملٹری تعلقات میں رخنے کی وجہ صرف بیڈ گورننس اور کرپشن نہیں بلکہ نئے صوبوں کا قیام ہے، جو سنگین سیاسی صورتحال کو جنم دے رہا ہے۔ بلاول بھٹو نے جتنی سخت تقریر کی ہے، اس سے صاف ظاہر ہے کہ پیپلزپارٹی نے کشتیاں جلاتے ہوئے سندھ کی تقسیم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب مقتدرہ بھی نئے سال میں نئے صوبے اور نیا نظام لانے کا فیصلہ کیے بیٹھی ہے۔ تاہم بڑا سوال یہ ہے کہ کیا پیپلزپارٹی انکار کا بھاری پتھر اٹھانے کی صلاحیت رکھتی ہے یا نہیں؟ اور کیا مفاہمت کے بادشاہ صدر آصف زرداری نظام میں رہتے ہوئے کوئی ایسا سمجھوتہ کر سکتے ہیں جس سے سانپ بھی مر جائے اور لاٹھی بھی نہ ٹوٹے؟

نہروں کا معاملہ تو کسی طرح ٹل گیا تھا۔ اس وقت بھی قومی شاہراہوں پر دھرنے دیے گئے اور معیشت کو اربوں کا نقصان ہوا۔ پیپلزپارٹی کو جب جب مفادات خطرے میں نظر آتے ہیں تو صدر زرداری بلاول بھٹو کو میدان میں اتار دیتے ہیں، پھر بلاول ن لیگ اور حتیٰ کہ اسٹیبلشمنٹ کے خلاف دبنگ اور جارحانہ انداز اپناتے ہیں۔ یہ ماننا پڑے گا کہ پیپلزپارٹی اپنی دباؤ کی حکمت عملی سے کافی حد تک استفادہ حاصل کرتی رہی ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ سمجھوتہ ہوتے ہی یہی دونوں جماعتیں پھر بغل گیر نظر آتی ہیں۔ اب ایک بار پھر مفادات خطرے میں ہیں تو بلاول کو دوبارہ میدان میں اتارا گیا ہے۔

سندھ نے بلاول کو عمران خان کی یاد بھی دلا دی اور یہ سچ بولنے پر بھی مجبور کر دیا کہ خان ایک سیاسی قیدی ہیں۔ انہیں یہ معلوم بھی ہو گیا کہ تحریک انصاف کی 14 مخصوص نشستیں مالِ غنیمت سمجھ کر لوٹی گئیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انہی نشستوں کے ذریعے جس قانون سازی کا حوالہ بلاول نے دیا، ان میں وہ خود پیش پیش رہے اور قوم کو 26ویں، 27ویں ترمیم کے محاسن گنواتے رہے۔ آج جب نئے صوبے بنانے کی بات سامنے آئی تو وہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ 27ویں آئینی ترمیم تو زور زبردستی سے کرائی گئی تھی۔

بلاول جس نظام کو للکار رہے ہیں، وہ اس نظام کے بڑے اسٹیک ہولڈر اور بینیفشری ہیں۔ اس وقت تمام آئینی عہدے اور گلگت بلتستان، سندھ اور بلوچستان میں ان کی حکومت ہے۔ کے پی کے میں گورنر راج لگا کر وہاں بھی حکومت لے لی۔ اب اچانک وہ انقلابی بن گئے۔ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف اور محسن نقوی کی صدر آصف زرداری سے ملاقات کے بعد ایوانِ صدر سے جاری اعلامیے نے 26ویں اور 27ویں ترمیم کے بارے میں بلاول کے دعوے کو بھی ہوا میں اڑا دیا ہے۔ صدر زرداری نے جنرل راحیل شریف کے دور میں اینٹ سے اینٹ بجانے کی دھمکی دی تھی، جس کے بعد انہیں ملک چھوڑ کر دبئی شفٹ ہونا پڑا اور اس وقت تک واپسی نہ ہوئی جب تک کہ راحیل شریف کا دور ختم نہ ہوا۔ آصف زرداری نے اس کے بعد سبق سیکھ لیا کہ یہاں سیاست کرنی ہے تو طاقت کے مرکز سے پنگا نہیں لینا۔ اب دیکھنا ہوگا کہ بلاول بھٹو زرداری باپ کے تجربے سے سیکھتے ہوئے اچھے بچے بنتے ہیں یا خان کے راستے پر چلتے ہوئے اڈیالہ پہنچتے ہیں۔

Ahmed Arsalan

Ahmed Arsalan

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In