• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, دسمبر 2, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

آمدن سے زائد اثاثے، مولانا فضل الرحمان کے مزید 5 ساتھی نیب میں طلب

by sohail
دسمبر 16, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف انکوائری میں ان کے مزید 5 ساتھیوں کو طلب کر لیا۔

مولانا فضل الرحمان پر آمدن سے زائد اثاثوں اور کرپشن کی انکوائری کی جا رہی ہے، گزشتہ دنوں علی امین گنڈاپور نے ان کے مبینہ اثاثوں کی تفصیل جاری کی تھی جس کے مطابق وہ اربوں کی جائیداد کے مالک ہیں جو انہوں نے مختلف قریبی لوگوں کے نام کی ہوئی ہے۔

نیب نے ان افراد کو 16 دسمبر کو پشاور دفتر میں پیش ہونے کے نوٹس جاری کیے ہیں، مولانا فضل الرحمان کے ان قریبی ساتھیوں میں عبدالرؤف، ابرار احمد، محمد جلال، دین محمد اور ابرار علی شاہ شامل ہیں۔ ن افراد کا تعلق ڈیرہ اسمٰعیل خان اور لکی مروت سے ہے۔

مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کے خلاف نیب انکوائری شروع

نیب جیسے رشوت خور ادارے کو تسلیم نہیں کرتے، مولانا فضل الرحمان

ستمبر میں میڈیا میں خبریں آئی تھیں کہ نیب نے مولانا فضل الرحمٰن کو آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں تحقیقات کے لیے طلب کرلیا ہے، جبکہ ان کے قریبی ساتھی موسیٰ خان کو 24 ستمبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔

اس کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے ایک بیان میں کہا کہ ہم نیب جیسے رشوت خور ادارے کو تسلیم نہیں کرتے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ جب ہم اس ادارے کو تسلیم نہیں کرتے، اس کے نوٹس کی بھی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پارٹی کارکنان اور قریبی رفقاء کو نیب کی جانب سے نوٹس جاری کرنا کردار کشی کی روایتی مہم ہے، ایسے نوٹسز کی کوئی قانونی اہمیت نہیں ہے۔

اس سے قبل نیب کی جانب سے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھیوں گل اصغر اور نور اصغر کو 10 دسمبر کو نیب میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

گل اصغر اور نور اصغر کی نیب میں طلبی آمدن سے زائد اثاثہ جات، کرپشن اور کرپٹ پریکٹس کے الزام پر کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ رواں سال ستمبر میں قومی احتساب بیورو نے آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں مولانا فضل الرحمان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور اس حوالے سے مختلف امور پر تفتیشی ٹیم تحقیقات کررہی ہے۔

نیب خیبر پختونخوا نے صوبائی حکومت کے افسر و مولانا فضل الرحمٰن کے چھوٹے بھائی ضیاالرحمٰن کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا۔

ضیاالرحمٰن کو غیر قانونی اثاثے رکھنے سمیت متعدد الزامات پر شروع کی گئی انکوائری میں 25 اگست کو تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔

Tags: قومی احتساب بیورومولانا فضل الرحماننیب تحقیقات
sohail

sohail

Next Post

مسابقتی کمیشن کی انکوائری رپورٹ، سیمنٹ کے شعبے میں 40 ارب کا نیا اسکینڈل

دنیا کی امیرترین خاتون میکنزی اسکاٹ کی 4 ماہ میں 700 ارب روپے کی خیرات

سپریم کورٹ: بحریہ ٹاؤں کی 460 ارب کی ادائیگی میں 3 سال کی مہلت کی درخواست مسترد

بلاول بھٹو حکومت کو گھر بھیجنے کے لیے سندھ حکومت کی قربانی کیلئے تیار

وزیراعظم کا خفیہ واٹس ایپ گروپ، مقصد کیا ہے، کون سی شخصیات شامل ہیں؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In