اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) بجٹ پیش کیے جانے سے قبل ہی تحریک انصاف حکومت اور اتحادیوں کے تعلقات میں دراڑیں پڑ گئیں،فاصلوں کی خلیج بڑھنے کے امکانات زیادہ ہوگئے ،(ق)لیگ اور شاہ زین بگٹی کی جمہوری وطن پارٹی وزیراعظم کی زیر صدارت ہونیوالے اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں شریک نہ ہوئے۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف حکومت کےاتحادیوں نے وفاقی بجٹ پیش جانے اور منظوری سے قبل ہی وزیراعظم کوجھنڈی کرا دی اور
وزیراعظم کی زیر صدارت ہونیوالے اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں مسلم لیگ (ق)اور جمہوری وطن پارٹی کا کوئی رہنما شریک نہیں ہوا ۔اس سے قبل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی وزیرطارق بشیرچیمہ بھی شریک نہیں ہوئے ۔ذرائع نے بتایا کہ (ق)لیگ حکومت سے نالاں ہیں اور اس کو بجٹ سمیت مختلف حکومتی اقدامات پر تحفظات پائے جاتے ہیں۔