(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل کرنسی مارکیٹ میں ڈالرایک بار پھر روپے کےمقابلے میں مہنگا ہوگیا ہے۔ڈالر کی قیمت میں 19پیسے اضافہ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کرنسی مارکیٹ میں ڈالر روپے کےمقابلے میں 19پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔ اورانٹر بینک میں ڈالر کی نئی قیمت 158روپے 37پیسے ہوگئی ہے۔ اوپن مارکیٹ ڈالر کی قیمت میں 10پیسے اضافہ ہواہے اورآج ڈالر کی قیمت 159روپے 10پیسے ہوگئی۔واضح رہے کہ ڈالر 152روپے کی سطح تک گر گیا تھا تاہم گزشتہ چند ہفتوں میں ڈالر کی ایک بار پھر تیز رفتارواپسی ممکن ہوئی ہے۔