• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 29, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

نیوزی کے دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر ڈیرن سیمی کا زبردست رد عمل

by sohail
ستمبر 17, 2021
in Uncategorized
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کے دورے پر آئی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بورڈ نے اچانک سکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر سیریز منسوخ کرنے اور وطن واپس جانے کا اعلان کردیا جس پر سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں ڈیرن سیمی نے لکھا کہ ’’ پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ سیریز سکیورٹی مسائل کی وجہ سے منسوخ ہونے کی خبر سن کر مایوسی ہوئی۔
پچھلے 6 سالوں سے پاکستان جاکر کھیلنا اور دورہ کرنا انتہائی خوشگوار تجربات میں سے ایک رہا ہے۔ میں نے پاکستان میں ہمیشہ محفوظ محسوس کیا ہے، یہ پاکستان کے لیے بہت بڑا دھچکا ہے‘‘۔

Disappointed waking up to the news of the cancellation of the Pakistan Vs New Zealand series because of security issues.Over the last 6 years playing and visiting Pakistan has been one of the most enjoyable experiences. I’ve always felt safe. this is a massive blow to Pakistan ☹️

— Daren Sammy (@darensammy88) September 17, 2021
یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج راولپنڈی سٹیڈیم میں دوپہر ڈھائی بجے شروع ہونا تھا اور پاکستان 18 سال بعد اپنی سرزمین پر نیوزی لینڈ ٹیم کی میزبانی کے لیے تیار تھا تاہم اچانک مہمان ٹیم کی کرکٹ بورڈ نے دورہ ختم کرکے ٹیم کو واپس بلانے کا اعلان کردیا۔
اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم اور آفیشلز کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی تھی جس پر انھوں نے اطمینان کا اظہار بھی کیا تھا تاہم اچانک نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ منسوخ کردیا۔ پی سی بی کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے صبح بتایا کہ انھیں سیکیورٹی خدشات کے حوالے سے الرٹ موصول ہوئے ہیں جس کے باعث دورہ پاکستان منسوخ کرنا ہوگا اور ٹیم کو واپس وطن بھیج دیا جائے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم دورے کو شیڈول کے مطابق جاری رکھنا چاہتے ہیں اور تمام انتظامات بھی مکمل ہیں لیکن آخری لمحے میں نیوزی لینڈ کے فیصلے سے کرکٹ کے شائقین کو مایوسی ہوئی ہے۔

Tags: نیوزی لینڈنیوزی لینڈ میں کورونا وائرس
sohail

sohail

Next Post

پاکستان کو ریڈلسٹ سے نکال دیا گیا

الیکشن کمیشن بڑے میاں کے ہاتھ کی گھڑی،چھوٹے میاں کے ہاتھ کی چھڑی بن گیا ہے، اعظم سواتی کی شدید تنقید

بین الاقوامی سازش یا کچھ اور ؟ نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ نے بھی پاکستان کو بڑا دھچکا دیدیا

انٹر کی طالبہ قندیل نے گیارہ سو میں سے گیارہ سو نمبر لے کر نیا قومی ریکارڈ قائم کر دیا

عمران خان مہنگے تحائف کی تفصیلات بتانے سے خوفزدہ کیوں؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In