• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

روسی صدر پیوٹن نے یوکرینی صدر کی مذاکرات کی پیشکش قبول کرلی مگر امریکہ نے مسترد کر دی ، وجہ کیا بتائی

by sohail
فروری 26, 2022
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک ) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرینی صدر ولودومیر زیلینسکی کی مذاکرات کی پیشکش قبول کرلی۔ تفصیلات کے مطابق روسی صدارتی محل کریملن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یوکرینی صدر کے بیان پر روسی صدر پیوٹن مذاکرات کیلئے رضامند ہوگئے ہیں، جس کے بعد یوکرین کو منسک میں مذاکرات کرنے کی تجویز سے آگاہ کردیا۔انہوں نے نیٹو کی رکنیت کے حوالے غیرجانبدار رہنے کی پیشکش کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم یوکرین کی غیرجابندار حیثیت پر روس سے بات کرنے سےنہیں گھبراتے۔ کریملن نے کہا کہ پیوٹن نے بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں مذاکرات کیلئے بیلا روس کے صدرکو بھی آگاہ کردیا ہے تاہم یوکرین نے منسک کی بجائے وارسا میں مذاکرات کی تجویز پیش کی ہے۔کریملن کے مطابق یوکرین نے وارسا میں مذاکرات کی تجویز پیش کرنےکے بعد رابطہ منقطع کردیا۔دوسری جانب امریکہ نے روس کی جانب سے یوکرین کے ساتھ بات چیت کی پیشکش مسترد کردی ۔ ترجمان امریکی محکمہ خا رجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ بندوق کی نوک پر سفارت کاری کی باتیں ہو رہی ہیں۔ ترجمان نے روس کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پہلے یوکرین سے اپنی فوجیں نکالیں اور پھر سفارت کاری کا عزم دکھائیں۔ خیال رہے کہ روس کی یوکرین کے خلاف جنگ دارلحکومت کیف پہنچ گئی۔شہرکےمختلف حصوں میں روسی اور یوکرینی فوج میں گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق کیف انتظامیہ نے بتایا ہے کہ شہر کی گلیوں میں لڑائی کا آغاز ہو گیا ہے۔ برطانوی میڈیا نے بتایا ہے کہ یوکرین کی حکومت کی جانب سے دارالحکومت کیف کے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔کیف کے چڑیا گھر اور شلیاؤکا کے علاقے میں 50 سے زائد دھماکوں اور گولہ باری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق کیف کے علاقے ٹروئیشچینا کے پاور اسٹیشن پر روس نے 24 گھنٹوں کے دوران دوسرا حملہ کیا ۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق روسی فوج بغیر کسی مزاحمت کا سامنا کیے یوکرین کے شہر ملیتوپول پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔ برطانوی میڈیا نے بتایا کہ یوکرینی فوج نے ٹروئیشچینا کے پاور اسٹیشن پر کیا گیا یہ روسی حملہ پسپا کر دیا ہے۔

sohail

sohail

Next Post

اسمبلیاں توڑنے کا نوٹیفکیشن دستخط کرکے رکھ لیا گیا ہے، رانا ثنا اللہ کا بڑا دعویٰ

ہمیں لڑنے کیلئے اکیلا چھوڑ دیا گیا

سیاست اور روسیات

پولیٹیکل ایکسپوزڈ پرسن کے بینک اکاؤنٹ نہ کھلنے کا معاملہ ،سینیٹر دنیش کما ر کو اپنی بیگم سے کیا طعنہ سننا پڑا؟

برائی کا محور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In