اسلام آباد (نیوز ڈیسک )شہباز شریف کے حلف دوران ستاروں کی گڑ بڑ،اگلے چند روز میں بہت بڑی تبدیلی ، شہباز شریف PM نہیں رہیں گے ، چونکا دینےوالی پیش گوئیوں نے ہلچل مچا دی ۔
پاکستان کے مشور و معروف اور درجنوں سچی پیش گوئیاں کرنے والے 90سالہ آسٹرولوجر پروفیسر غنی جاوید نے رئوف کلاسرا کے ساتھ وی لاگ میں کئی بڑی بڑی پیش گوئیاں کی ہیں ۔
شہباز شریف کے کل وزارت عظمیٰ کے حلف لینے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ستارے اس وقت ٹھیک نہیں ہیں جن کی وجہ سے شہباز شریف حکومت آغاز میں ہی مشکلات کا شکار ہو جائے گی اور اگلے چند روز میں اس کے آثار نظر آنے لگیں گے ۔ اس کے نتیجے میں شہباز حکومت ختم ہونے کا بھی امکان ہے ۔
پروفیسر غنی جاوید کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کے مئی 2024میں وزیر اعظم بننے کی پیش گوئی پر اب بھی قائم ہوں ، ان کے ستارے مئی میں اقتدار کے حصول کا بڑا قوی اشارہ دے رہے ہیں۔
رئوف کلاسرا کے سوالات پر پروفیسر غنی جاوید نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر ، مریم نواز اور آصف زرداری بارے کیا بڑے راز کھولے ، ویڈیو ملاحظہ کیجئے :





