• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اپریل 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

وفاقی حکومت سے تمام تعلقات ختم کر دو، اسد قیصر کا گنڈا پور کو مشورہ ، پرویز الٰہی کی طرح علی امین کی وزارت اعلیٰ بھی خطرے میں ؟ رئوف کلاسرا نے 16مارچ کو اس بارے کیا کہا تھا ؟ 

by ویب ڈیسک
مارچ 30, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
وفاقی حکومت سے تمام تعلقات ختم کر دو، اسد قیصر کا گنڈا پور کو مشورہ ، پرویز الٰہی کی طرح علی امین کی وزارت اعلیٰ بھی خطرے میں ؟ رئوف کلاسرا نے 16مارچ کو اس بارے کیا کہا تھا ؟ 
0
SHARES
262
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے اپنی پارٹی کے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو مشورہ دیا ہے کہ وہ وفاقی حکومت سے تمام رابطے ختم کر دیں کیونکہ وفاق ان کا کوئی بھی مطالبہ تسلیم نہیں کرے گا۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ مشورہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی پشاور میں وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے ایک روز بعد سامنے آیا، اس ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
اسد قیصر نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ میرا وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو مشورہ ہے کہ وہ وفاق کے ساتھ تمام رابطے ختم کر دیں کیونکہ وفاقی حکومت ان کے کسی بھی مطالبے کو تسلیم نہیں کرے گی۔
اسد قیصر نے مزید کہا کہ انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مطالبے پر ایک بھی افسر تعینات نہیں کیا اور نہ ہی صوبے کو بقایا جات کی ادائیگی کے معاملے پر کوئی پیش رفت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ مفاہمت کا نہیں مزاحمت کا وقت ہے، یہ قوم کے حقوق کا سوال ہے، لوگ بنانا ری پبلک میں رہنا چاہیں گے یا کسی ایسے ملک میں جہاں قانون اور آئین کی بالادستی ہو؟ پی ٹی آئی اپنے مقاصد کے حصول کے لیے ایک بڑی تحریک شروع کرے گی۔

اسد قیصر کا یہ بیان وفاقی حکومت کی جانب سے وفاق اور خیبرپختونخوا کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان رابطے کو بہتر بنانے اور صوبے سے عسکریت پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیوں کو تیز کرنے کے فیصلے کے اعلان کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔
یہ بیان پشاور میں ہونے والے کئی اجلاسوں کے بعد جاری کیا گیا، جس میں علی امین گنڈا پور اور محسن نقوی نے شرکت کی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اسد قیصر ملک میں 8 فروری کے عام انتخابات کے بعد دیگر سیاسی جماعتوں کی قیادت سے رابطے کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کے سربراہ ہیں۔
اسد قیصر کا یہ بیان علی امین گنڈا پور کی وفاقی عہدیداروں سے ملاقات پر پی ٹی آئی کے کچھ کارکنان کے عدم اطمینان کے پس منظر میں سامنے آیا ہے۔
رواں ماہ کے آغاز میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو پارٹی کے اندر سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور فوٹو سیشن بھی کروایا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ملاقات کو ’بہت مثبت‘ قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ ملاقات کے دوران امن و امان سمیت عوامی اور صوبائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علی امین گنڈا پور نے مبینہ طور پر 13 مارچ کو ہونے والے اجلاس کے بعد کہا تا کہ ملاقات بہت مثبت تھی وزیراعظم نے مجھے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
شہباز شریف اور علی امین گنڈا پور کی ملاقات کو صدر آصف زرداری سمیت حکمران اتحاد میں شامل رہنماؤں نے بڑے پیمانے پر سراہا اور اسے قوم کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا۔
دوسری جانب بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ملاقات پر برہمی کا اظہار کیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ یہ ملاقات خیبرپختونخوا کی واجب الادا رقوم کے اجرا کے بعد ہونی چاہیے تھی۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
پاکستان کے اہم شہر میں صندوق سے 3 کمسن بچوں کی لاشیں ملنےکا واقعہ،اہم انکشافات سامنے آگئے

پاکستان کے اہم شہر میں صندوق سے 3 کمسن بچوں کی لاشیں ملنےکا واقعہ،اہم انکشافات سامنے آگئے

چھ ججز کے الزامات کا معاملہ ، سابق جج تصدق جیلانی انکوائری کمیشن کے سربراہ مقرر

چھ ججز کے الزامات کا معاملہ ، سابق جج تصدق جیلانی انکوائری کمیشن کے سربراہ مقرر

پاکستان میں عید الفطر کس روز ہوگی ؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

پاکستان میں عیدالفطر پر 6 چھٹیاں ملنے کا امکان، عید کس تاریخ کو ہوگی ؟

ٹورنٹو ائیرپورٹ پر حراست میں لی جانیوالی پی آئی اے ائیرہوسٹس ملازمت سے معطل، الزاما ت کیا ہیں ؟ تفصیلات جانیں

ٹورنٹو ائیرپورٹ پر حراست میں لی جانیوالی پی آئی اے ائیرہوسٹس ملازمت سے معطل، الزاما ت کیا ہیں ؟ تفصیلات جانیں

وزارت خزانہ کامنصب ! ڈار دوڑ سے باہر ، معروف شخصیت کو وفاقی وزیرخزانہ بنانےکا فیصلہ، ذرائع

مفتاح اسماعیل بعد اسحاق ڈار کا نئے وزیر خزانہ اورنگزیب ساتھ ٹکرائو ؟ڈار کے پاس آخر کیا گیدڑ سنگھی ہے کہ شریف ان کے بغیر ایک قدم بھی نہیں چل سکتے ؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In