اسلام آباد (رانا اشرف سے ) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا سیف سٹی کادورہ، سیف سٹی اسلام آباد کو پاکستان کا بہترین ماڈل بنانے کے عزم کا اظہار ۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ کیا۔آئی جی اسلام آباد نے سیف سٹی اسلام آباد کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور افسران سے بریفنگ لی۔سیف سٹی میں جدید ڈرون اور پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے سید ناصر علی رضوی کا کہنا تھا کہ اس پراجیکٹ کا مقصد اسلام آباد کو محفوظ سے محفوظ تر بنانا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ سیکیورٹی کے پیش نظر وفاقی دا ر الحکومت کا کوئی علاقہ کیمرے کی آنکھ سے پوشیدہ نہ ہو ۔آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ رپورٹنگ اور مختلف امور کیلئے خودکار نظام متعارف کرارہے ہیں جبکہ سیف سٹی میں سافٹ ویئر ڈیویلپمنٹ ٹیمز بھی بنائی جار ہیں ہیں ۔





