• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 29, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home ٹیکنالوجی

انتہائی طاقتور شمسی طوفان زمین سے ٹکرا گیا، موبائل سگنلز اور انٹرنیٹ متاثر ہونے کا خدشہ ، اس طوفان کے اثرات کب تک رہیں گے ؟  

by ویب ڈیسک
مئی 11, 2024
in ٹیکنالوجی
0
انتہائی طاقتور شمسی طوفان زمین سے ٹکرا گیا، موبائل سگنلز اور انٹرنیٹ متاثر ہونے کا خدشہ ، اس طوفان کے اثرات کب تک رہیں گے ؟  
0
SHARES
398
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) گزشتہ 21 برسوں میں اب تک کا سب سے طاقتور ترین شمسی طوفان آج زمین سے ٹکرا گیا، جس کے سبب سیٹلائٹس اور پاور گرڈز میں خلل پیدا ہوا ۔
ایلون مسک کے مطابق، یہ طوفان، طاقتور شمسی سرگرمی سے شروع ہوا، SpaceX کے Starlink سیٹلائٹ گروپ کیلئے یہ طوفان خطرناک ہے ، ان کا کہنا ہے کہ سٹار لنک سیٹلائٹ دباؤ کو محسوس کر رہے ہیں لیکن فی الحال برقرار ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سورج سے خارج مادے کے بادل آج پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بجے زمین سے ٹکرائے، جس کا سلسلہ اس ہفتے کے اختتام تک جاری رہے گا۔
امریکی میڈیا کے مطابق شمسی طوفان کے نتیجے میں پیدا ہونے والا ارضیاتی مقناطیسی طوفان جی فائیو لیول تک پہنچ گیا ہے، یہ 21 سال میں پہلی بار جی فائیو لیول تک پہنچا ہے، جس سے جی پی ایس، اسپیس کرافٹ، سیٹیلائٹ و دیگر ٹیکنالوجیز متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آج زمین سے ٹکرانے والا شمسی طوفان 2003 کے بعد سے اب تک کا سب سے طاقتور ترین طوفان ہے، جس کے سبب آسٹریلیا کے علاقے تسمانیہ سے برطانیہ تک آسمانی روشنی کا شاندار نظارہ کیا گیا جو اس ہفتے کے اختتام تک جاری رہے گا۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ شب مقناطیسی طوفان کے باعث برطانیہ کے مختلف مقامات پر ناردرن لائٹس کے دلفریب مناظر اس وقت دیکھنے میں آئے جب برطانیہ کے مختلف علاقوں میں آسمان پر سبز اور جامنی رنگ نمایاں ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں ڈربی شائر، ایسیکس، برکشائر اور کینٹ میں ناردن لائٹس کا نظارہ کیا گیا۔
نیشنل اوشینک اینڈ ایٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن کے اسپیس ویدر پریڈیکشن سینٹر کے مطابق سورج سے خارج ہونے والے مادے کے بادلوں کا پہلا جھنٹ پاکستانی وقت کے مطابق آج صبح 9 بجے زمین سے ٹکرایا۔
خیال رہے کہ 2003 میں آنے والے شمسی طوفان کے باعث سویڈن میں بلیک آؤٹ ہوگیا تھا جبکہ جنوبی افریقہ میں بجلی فراہمی کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا تھا۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
واسکٹ پہنو ، شیروانی پہنو ، ہیلو ہیلو اور ٹاٹا، ٹاٹاکرو،ایسا نہ ہوکہ تمہاری گاڑی میں تیل بھی نہ ہوگاڑی بھی نہ اور گورنرہاؤس بھی نہ ہو:علی امین دوبارہ گورنر پر برس پڑے

واسکٹ پہنو ، شیروانی پہنو ، ہیلو ہیلو اور ٹاٹا، ٹاٹاکرو،ایسا نہ ہوکہ تمہاری گاڑی میں تیل بھی نہ ہوگاڑی بھی نہ اور گورنرہاؤس بھی نہ ہو:علی امین دوبارہ گورنر پر برس پڑے

رجیم چینج میں سعودی عرب کو ملوث قرار دینے کے شیر افضل کے بیان پر پی ٹی آئی کا رد عمل آگیا

پی ٹی آئی کی جانب سے شیر افضل مروت کو جاری کیے گئے شوکاز نوٹس کا متن سامنے آگیا

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ فائنل، جاپان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے دی

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ فائنل، جاپان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے دی

زمین سے ٹکرانے والا طاقتور جیو میگنیٹک طوفان پوری دنیا میں بجلی کی سپلائی اور الیکٹرانکس آلات میں خلل پیداسکتا ہے،  الرٹ جاری

زمین سے ٹکرانے والا طاقتور جیو میگنیٹک طوفان پوری دنیا میں بجلی کی سپلائی اور الیکٹرانکس آلات میں خلل پیداسکتا ہے، الرٹ جاری

6ججز کا تہلکہ خیز خط ، چیف جسٹس کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس اختتام پذیر ،اندرونی کہانی سامنے آگئی

جسٹس منصور علی شاہ بیرون ملک دورے پر ، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 18 سے 22 مئی تک آذربائیجان کا دورہ کریں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In