اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا جوپی ٹی آئی کی جانب سے پارٹی کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب کی جانب سے جاری کیا گیا ہے جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ "آپ کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے پارٹی کے مفادات کو نقصان پہنچا ہے اور بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کے باوجودآپ نے بیانات دیئے۔ آپ کے بیان سے پارٹی ممبران اور سٹیک ہولڈرز کے درمیان تعلقات خراب ہوئے،آپ 3 روز کے اندر اندر جواب دیں اور اگر آپ کا جواب اطمینان بخش نہ ہوا تو پارٹی آپ کے خلاف ایکشن لے گی”۔ یاد رہے کہ چند روز قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں شیر افضل مروت سے ملنے سے انکار کردیا تھا۔





