• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعرات, اپریل 23, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

آزادکشمیر: مہنگی بجلی کیخلاف احتجاج، تصادم میں متعدد مظاہرین زخمی، اے ایس آئی جاں بحق

by ویب ڈیسک
مئی 11, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
آزادکشمیر: مہنگی بجلی کیخلاف احتجاج، تصادم میں متعدد مظاہرین زخمی، اے ایس آئی جاں بحق
0
SHARES
144
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) آزادکشمیر میں مہنگی بجلی اور ٹیکسز کے خلاف احتجاج کے دوران مظاہرین اور پولیس میں تصادم کے باعث متعدد مظاہرین اور پولیس اہلکار زخمی ہوئے، فائرنگ سے ایک اے ایس آئی جاں بحق بھی ہوگیا۔ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے مہنگائی اور ٹیکسز کے خلاف میرپور سے مظفر آباد تک لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا ہے۔ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر مختلف اضلاع میں آج دوسرے روز بھی مکمل اور جزوی ہڑتال کی گئی۔
مختلف شہروں سے مظفرآباد جانے والے قافلوں کوآج بھی جگہ جگہ پولیس کا سامنا رہا، کوٹلی، نکیال اور میرپور میں مظاہرین اور پولیس آمنے سامنے آگئے۔ مظاہرین نے رکاوٹیں توڑ دیں، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوتی رہیں۔
میرپور میں مظاہرین کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق اور 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔کوٹلی میں پولیس کی فائرنگ سے متعدد مظاہرین اور مظاہرین کی فائرنگ سے متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ مظاہرین نے مجسٹریٹ سمیت متعدد شہریوں کی گاڑیوں کو آگ بھی لگائی۔
کوٹلی میرپور روڈ پر مظاہرین نے پولیس اہلکار کو پہاڑی سےکھائی میں پھینک دیا۔
ادھرگرفتاری سے بچنےکے لیے ایک نوجوان نے دریائے نیلم میں چھلانگ لگادی، جسے تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق کوٹلی میں 40 زخمی لائےگئے جن میں سے 12 پولیس اہلکار اور 28 مظاہرین شامل ہیں، جب کہ عوامی ایکشن کمیٹی کا دعویٰ ہے کہ ان کے 36 افراد زخمی ہیں اور 60 افراد حراست میں لیےگئے ہیں۔
دوسری جانب ایم ایس ڈی ایچ کیو اسپتال کوٹلی کا کہنا ہےکہ احتجاج کے دوران زخمی 52 افراد ڈی ایچ کیو اسپتال لائےگئے، ڈی ایس پی سمیت 78 زخمی پولیس اہلکار اسپتال لائےگئے ہیں۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
صدر مملکت نے آزادکشمیر کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

صدر مملکت نے آزادکشمیر کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

بابراعظم سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل جیتنے والےکپتان بن گئے

پاکستانیوں کیلئے پٹرول کا جھٹکا تیار ، قیمت میں کتنا بڑا اضافہ متوقع ؟ 

16مئی سے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

آئرلینڈ میں شاہین آفریدی سے تماشائی کی بدتمیزی، ویڈیو سامنے آگئی

آئرلینڈ میں شاہین آفریدی سے تماشائی کی بدتمیزی، ویڈیو سامنے آگئی

نئی سیاسی جماعت میں بڑے بڑے نام شامل ،مفتاح اسماعیل نے نام سامنے لے آئے

نئی سیاسی جماعت میں بڑے بڑے نام شامل ،مفتاح اسماعیل نے نام سامنے لے آئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In