اسلام آباد (احمد ارسلان سے)آپ نے ججز کو پراکسی کے ذریعے دھمکانا شروع کردیا؟ جسٹس اطہر من اللہ کا اٹارنی جنرل سے استفسار، ریمارکس دیئےکیا آپ پگڑیوں کو فٹ بال بنائیں گے،یہ سب توہین آمیز تھا،اٹارنی جنرل کا جسٹس اطہر من اللہ کے ججوں کو دھمکانے کے سوال پر جواب۔
تفصیلات کے مطابق آج نیب ترامیم کیس کے اختتام پر فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس/ ججز کو دھمکانے کا معاملہ جسٹس اطہر من اللہ نے عدالت میں اٹھا دیا ۔ انہوںنے کہا کہا کیا اب پراکیسز کے ذریعے ججوں کو دھمکایا جائے گا مگر میں یہ واضح کردوں کوئی بھی جج نہ ڈرے گا نہ سہمے گا۔
اٹارنی جنرل بولے یہ گفتگو توہین آمیز تھی جس پر جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ایسی پریس کانفرنسز سے کسی جج کو فرق نہیں پڑتا،کرنے دیں ان کو یہ بھی، ان سب سے یہ خود ہی ایکسپوز ہو رہے ہیں، یہ حکومت کی سوچنے کی بات ہے۔
جسٹس جمال مندوخیل نے کہا ایک حکومتی سینیٹر نے بھی یہ بات کہی ہے۔ان سب ریمارکس کے دوران چیف جسٹس قاضی فائر عیسیٰ خاموش رہے ۔





