• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ایران کے سپریم لیڈر نے محمد مخبر کو نیا سربراہ مقرر کردیا

by ویب ڈیسک
مئی 20, 2024
in تازہ ترین, دنیا
0
ایران کے سپریم لیڈر نے محمد مخبر کو نیا سربراہ مقرر کردیا
0
SHARES
181
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کے بعد ملک کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے محمد مخبرکو حکومت کا نیا سربراہ مقرر کردیا۔
یاد رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر 19 مئی کو آذربائیجان کی سرحد پر ڈیم کی افتتاحی تقریب سے واپس آتے ہوئے موسم کی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ایرانی صدر، وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان و دیگر حکام جاں بحق ہوگئے تھے۔
ایرانی حکام نے آج (20مئی) صبح ایرانی صدر اور وزیر خارجہ سمیت دیگر کی موت کی تصدیق کردی ہے۔
تاہم اب ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کے بعد صدارت کا اہم عہدہ خالی ہوگیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر نے نائب صدر محمد مخبر کو ایرانی حکومت کا عارضی سربراہ مقرر کردیا ہے۔
محمد مخبر 50 روز کے اندر نئے انتخابات کروانے کے پابند ہیں۔ ایرانی آئین کے مطابق اب نائب صدر محمد مخبر صدارتی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
ایران کے آئین کے آرٹیکل 131 کے مطابق اگر کوئی صدر اپنے دورِ اقتدار کے دوران نا اہل قرار دے دیا جاتا ہے یا پھر انتقال کر جاتا ہے تو سپریم لیڈر کی جانب سے تمام تر صورتحال کی تصدیق ہونے کے بعد نائب صدر اقتدار سنبھالتا ہے۔
بعد ازاں نائب صدر، پارلیمنٹ کے اسپیکر اور عدلیہ کے سربراہ پر مشتمل ایک کونسل کو 50 دنوں کے اندر نئے صدر کا انتخاب کروانا ہوتا ہے۔
نائب صدر محمد مخبر کون ہیں؟
68 سالہ محمد مخبر ابراہیم رئیسی کی طرح سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔
1955 میں پیدا ہونے والے محمد مخبر ایرانی مصالحت کونسل کے رکن بھی ہیں۔
ابراہیم رئیسی نے اقتدار سنبھالنے کے فوراً بعد اگست 2021 میں محمد مخبر کو اپنا پہلا نائب صدر مقرر کیا تھا۔
محمد مخبر ایرانی حکام کی اس ٹیم کا حصہ تھے جس نے اکتوبر2023 میں ماسکو کا دورہ کیا تھا اور روس کی فوج کو میزائل اور مزید ڈرون فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔
اس ٹیم میں ایران کے پاسداران انقلاب کے دو سینئر اہلکار اور سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ایک اہلکار بھی شامل تھے۔
اس سے قبل محمد مخبر سپریم لیڈر سے وابستہ سرمایہ کاری فنڈ سیتاد کے سربراہ رہ چکے ہیں، اس کے علاوہ وہ سینا بینک کے بورڈ چیئرمین اور صوبہ خوزستان کے ڈپٹی گورنر ہیں۔
2013 میں امریکی محکمہ خزانہ نے سیتاد اور اس کے زیر انتظام 37 کمپنیوں کو پابندی کی فہرست میں شامل کیا تھا۔
نائب ایرانی صدر کے پاس دو ڈاکٹریٹ ڈگریاں ہیں جن میں بین الاقوامی حقوق میں ڈاکٹریٹ کا تعلیمی مقالہ بھی شامل ہے، انہوں نے مینجمنٹ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری بھی حاصل کی ہے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
آئی ایم ایف کا دبائو ، بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ، تفصیلات سامنے آگئیں 

بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی جنس افسران تعینات کرنے کا فیصلہ

ایرانی صدر کا تباہ ہونے والا ہیلی کاپٹر کس ملک کا تیار کردہ تھا؟ جانیں بیل 212 ہیلی کاپٹر بارے کچھ چونکا دینے والی معلومات

ایرانی صدر کا تباہ ہونے والا ہیلی کاپٹر کس ملک کا تیار کردہ تھا؟ جانیں بیل 212 ہیلی کاپٹر بارے کچھ چونکا دینے والی معلومات

ایرانی صدر سمیت ماضی میں پراسرار فضائی حادثات میں ہلاک ہونے والے  سربراہانِ مملکت کی کہانی

ایرانی صدر سمیت ماضی میں پراسرار فضائی حادثات میں ہلاک ہونے والے سربراہانِ مملکت کی کہانی

ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ایرانی صدر سمیت دیگر حکام کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ایرانی صدر سمیت دیگر حکام کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

گندم اسکینڈل کے ذمہ داروں کا تعین ہوگیا، وزیراعظم نے کارروائی کی منظوری دیدی، تفصیلات سامنے آگئیں

گندم اسکینڈل کے ذمہ داروں کا تعین ہوگیا، وزیراعظم نے کارروائی کی منظوری دیدی، تفصیلات سامنے آگئیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In