• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

پنجاب حکومت کا گھروں پر صفائی ستھرائی چارجز لگانے کا فیصلہ، کتنے مرلے کے گھر پر کتنا ٹیکس لگے گا ؟

by ویب ڈیسک
مئی 21, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
پنجاب حکومت کا گھروں پر صفائی ستھرائی چارجز لگانے کا فیصلہ، کتنے مرلے کے گھر پر کتنا ٹیکس لگے گا ؟
0
SHARES
836
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پنجاب حکومت نے گھروں پر صفائی ستھرائی چارجز لگانے کا فیصلہ کرلیا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہائیڈرو پاور پروجیکٹس کے لیے واٹر چارجز بڑھانے سے روک دیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت کابینہ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا چوتھا اجلاس ہوا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کے لیے واٹر چارجز بڑھانے سے روک دیا، اجلاس میں پرائیویٹ سیکٹر ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کے لئے واٹر چارجز میں اضافے کی تجویز پیش کی گئی تھی جبکہ ہائیڈور پاور پراجیکٹس واٹر چارجز میں اضافے سے بجلی مزید مہنگی ہونے کا اندیشہ تھا۔
اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پنجاب میں 19.85 ملین رہائشی یونٹس اور 20 لاکھ کمرشل یونٹس ہیں۔

اجلاس میں 5 مرلے کے گھروں پر 300 روپے اور 10 مرلے کے گھر پر 500 روپے سینی ٹیشن چارجز لگانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ دیہی علاقوں میں 10 مرلے کے گھروں پر 200 اور 10 مرلے سے بڑے گھروں پر 500 سینٹری چارجز لاگو ہوں گے۔
مریم نواز نے محکمہ بلدیات کو مجوزہ سینی ٹیشن چارجز سینی ٹیشن چارجز 50 فیصد سے زائد کم کرنے کی ہدایت کردی۔
اجلاس میں پرائیویٹ سیکٹر ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کے لیے واٹر چارجز میں اضافے کی تجویز پیش کی گئی، اس تجویر کو مسترد کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھاکہ ہائیڈور پاور پروجیکٹس واٹر چارجز میں اضافے سے بجلی مزید مہنگی ہونے کا اندیشہ تھا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ چارجز بڑھانے سے ریونیو بڑھے گا لیکن بجلی کی قیمت میں اضافہ ہوسکتا ہے، مخالفت کریں گے۔
اجلاس میں گرین پاکستان پروگرام کے لیے فنڈز کی منظوری دی جب کہ اولڈ ایج ہوم میں رہائش پذیر 10 خواتین کے لیے حج کا وعدہ پوراکرنے کےلیے 2 کروڑ روپے فنڈز کی منظوری بھی دی گئی، مریم نواز کا کہنا تھاکہ حج پر جانے والی خواتین کو خود روانہ کریں گی۔
اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہاؤسنگ ڈپارٹمنٹ سے متعلق اجلاس ہوا۔
اس اجلاس میں سیکریٹری ہاؤسنگ پنجاب اسد اللہ خان نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو ’اپنی چھت، اپنا گھر پروجیکٹ‘ پر پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی، اجلاس میں سینیٹر پرویز رشید، چیف سیکریٹری پنجاب اور پرنسپل سیکریٹری بھی موجود تھے، مریم نواز نے پروجیکٹ کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےایل ڈی اے ایونیوون میں لاہور کو بہترین ماحول دوست رہائشی شہربنانے کے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کر دیا۔
وزیراعلیٰ نے 87 کینال پر محیط سنٹرل پارک کا افتتاح کردیا وزیراعلیٰ ایل ڈی اے ایونیو ون سنٹرل پارک میں پودا بھی لگایا وزیراعلیٰ کو بریفگ دی گئی۔
ایل ڈی اے ایونیوون سوسائٹی میں ماحول کے تحفظ اورخوبصورتی کے لیے اختراعی اقدامات کیے گئے ہیں ایل ڈی اے ایونیوون کے سنٹرل پارک کو پائلٹ ماڈل پارک بنایاگیا۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
اڈیالہ جیل میں قید پرویز الٰہی کی ہڈی فریکچر ہو گئی ، تفصیلات سامنے آگئیں

پی ٹی آئی رہنما چوہدری پرویز الہٰی جیل سے رہا ہوگئے

سابق پاکستانی کرکٹر سجاد اکبر انتقال کر گئے

سابق پاکستانی کرکٹر سجاد اکبر انتقال کر گئے

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثےکی اطلاعات

ایرانی صدر کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی، پاکستان سے کون کون شریک ہوگا ؟

ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ایرانی صدر کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت

ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ایرانی صدر کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت

صدر ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ پڑھاتے ہوئے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای غم سے نڈھال ، جذباتی مناظر سامنے آگئے

صدر ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ پڑھاتے ہوئے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای غم سے نڈھال ، جذباتی مناظر سامنے آگئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In