• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 24, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

وزیر اعظم کا کل 28 مئی یوم تکبیر پر سرکاری چھٹی کا اعلان

by ویب ڈیسک
مئی 27, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایات ،ایف بی آر نے 65 ارب روپےکے ریفنڈز جاری کردیے، تفصیلات جانیں 
0
SHARES
254
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(نیوزڈیسک ) وزیر اعظم شہبازشریف نے کل 28 مئی یوم تکبیر پر سرکاری چھٹی کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے دن، 28 مئی یوم تکبیر کو سرکاری چھٹی قرار دیا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا ہےکہ یوم تکبیر پاکستانی قوم کے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے اتحاد کی یاد دلاتا ہے، آج کے دن پوری قوم نے اس ملک کی سالمیت کے لیے یہ فیصلہ کیا کہ ملکی دفاع پر کسی قسم کا بیرونی دباؤ قبول کرکے سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
وزیراعظم کے مطابق یوم تکبیر سیاسی اور دفاعی قوتوں کے اس ملک کے دفاع کو مضبوط تر بنانے کے لیے ایک جھنڈے، سبز ہلالی پرچم تلے متحد ہونے کی یاد دلاتا ہے، یوم تکبیر بیرونی دشمنوں کے ساتھ ساتھ ایسے اندرونی دشمنوں، جو ملک میں انتشار کی سیاست سے اس ملک کو خطرے سے دوچار کرنا چاہتے ہیں، ان کے ناپاک عزائم کو ہمیشہ ناکام بنانے کے عہد کی تجدید کا دن ہے۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ 28 مئی یوم تکبیر اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف اور پاک فوج کے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانےکے اقدام کو خراج تحسین پیش کرنےکا دن ہے، اس دن ہم ذوالفقار علی بھٹو کے پاکستان کے ایٹمی پروگرام شروع کرنے اور اسے جاری و ساری رکھنے میں اہم کردار ادا کرنے والے سائنسدانوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
ان کا کہنا ہےکہ مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم اس دن یہ عہد کرتی ہے کہ 28 مئی کو جس طرح اس ملک کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا، ویسے ہی ہم شبانہ روز محنت سے اس ملک کی اقتصادی سلامتی کو یقینی بنائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئیں، آج کے روز ہم یہ عہد کریں کہ نا صرف بیرونی دشمنوں، بلکہ پاکستان میں موجود 9 مئی جیسے واقعات سے انتشار کے خواہشمند عناصر کی شرپسندی کو اتحاد، تنظیم اور یقینِ محکم کے ساتھ ساتھ دن رات محنت سے ناکام بنائیں گے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
گرمی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری ، کہاں گرج چمک کے ساتھ برکھا برسے گی اور کہاں موسم خشک رہے گا ، محکمہ موسمیات نے بتا دیا

شدید گرمی کے ستائے عوام کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری، ملک بھر میں بارشوں کا امکان، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

نیب کا ریمانڈ 14 سے بڑھ کر 40 دن ہوگیا، بد نیتی پر مبنی کیس بنانے والے نیب افسر کی سزا 5 سال سے 2 سال کردی گئی ، ترمیمی آرڈیننس جاری

نیب کا ریمانڈ 14 سے بڑھ کر 40 دن ہوگیا، بد نیتی پر مبنی کیس بنانے والے نیب افسر کی سزا 5 سال سے 2 سال کردی گئی ، ترمیمی آرڈیننس جاری

امریکہ نے3ارب 61کروڑ روپے مالیت کے 133چوری شدہ نوادرات پاکستان کو واپس کر دیئے

امریکہ نے3ارب 61کروڑ روپے مالیت کے 133چوری شدہ نوادرات پاکستان کو واپس کر دیئے

بھائی وزیراعظم، بیٹی وزیراعلیٰ ، اب نواز شریف کو زیادتی کا ذکر نہیں کرنا چاہیے، گورنر پنجاب

بھائی وزیراعظم، بیٹی وزیراعلیٰ ، اب نواز شریف کو زیادتی کا ذکر نہیں کرنا چاہیے، گورنر پنجاب

ملک بھر میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ، پشاور میں مظاہرین نے موٹروے بندکردی

ملک بھر میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ، پشاور میں مظاہرین نے موٹروے بندکردی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In