اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم کی جانب سے نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی (بحریہ ٹاؤن) کے راولپنڈی آفس پر چھاپہ مارا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چھاپا القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کا ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے مارا گیا۔ چھاپے کے دوران نیب ٹیم کے ہمراہ پنجاب پولیس اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں بھی تھیں۔ ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم نے دفتر میں ہاؤسنگ سوسائٹی کے عملے سے پوچھ گچھ کی۔ ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹی کا دفتر سیل کردیاگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے بحریہ ٹاؤن کے خلاف مبینہ بے ضابطگیوں پر تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بحریہ انکلیو اسلام آباد کی زمین پر بھی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ سی ڈی اے نے یہ زمین چڑیا گھر کےلیے مختص کی تھی۔
واضح رہے کہ معروف بزنس ٹائیکون ملک ریاض کے تازہ بیان نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے، جس میں انہوں نے کسی کے دباؤ میں نہ آنے کا اعلان کیا ہے۔ ملک ریاض نے 26 مئی کو ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے مصدقہ اکاؤنٹ کے ذریعے ایک پیغام میں دعویٰ کیا کہ انھیں ’سیاسی مقاصد کی وجہ سے دباؤ‘ کا سامنا ہے مگر وہ ’کسی صورت نہیں جھکیں گے۔‘ اس حوالے سے سینئر صحافی رئوف کلاسرا کا وی لاگ ملاحظہ کیجئے :





