• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 15, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

عدت میں نکاح کیس: جج فیصلہ سنائے بغیر چلے گئے، کیس دوسری عدالت منتقل کرنیکی درخواست

by ویب ڈیسک
مئی 29, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
عدت میں نکاح کیس: جج فیصلہ سنائے بغیر چلے گئے، کیس دوسری عدالت منتقل کرنیکی درخواست
0
SHARES
153
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد شاہ رخ ارجمند بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدت میں نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سنائے بغیر چلے گئے۔
عدت میں نکاح کیس میں سزا کے خلاف دائر اپیلوں پر سماعت سیشن جج شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں ہوئی۔
قبل ازیں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو جج شاہ رخ ارجمند نے استفسدار کیا سرکاری وکیل رضوان عباسی آئے ہیں یا نہیں ؟ جس پر معاون وکیل نے بتایا کہ رضوان عباسی سپریم کورٹ میں ہیں، تھوڑا وقت دے دیں۔
سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے ریمارکس دیے کہ 9 بجے کا وقت دیا تھا، رضوان عباسی کو آنا چاہیے تھا، جس پر معاون وکیل کا کہنا تھا رضوان عباسی دلائل دینا چاہتے ہیں لیکن انہیں سپریم کورٹ جانا پڑگیا۔
عدالت نے پوچھا رضوان عباسی کب تک آئیں گے؟ اور پھر جج نے انہیں ساڑھے 10 بجے تک پیش ہونے کی ہدایت کی، رضوان عباسی مقررہ وقت پر بھی عدالت نہ پہنچے تو سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے کہا رضوان عباسی سے مشاورت کرکے بتا دیں آپ چاہتےکیا ہیں۔
خاورمانیکا کے معاون وکیل نے سیشن جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا ہمارا کیس کسی اور عدالت میں ٹرانسفر کر دیں، جس پر جج نے ریمارکس دیے عدم اعتماد کی درخواست پہلے بھی خارج ہو چکی ہے، جو بتانا ہے اپنے وکیل کو بتا دیں۔
خاورمانیکا نے سیشن جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا میں آپ سے اس کیس کا فیصلہ نہیں کروانا چاہتا، جس پر جج نے استفسار کیا اس کی وجہ کیا ہے؟ بار بار عدم اعتماد کیاجارہاہے، کچھ ٹھوس وجہ ہے تو بتائیں، کسی نہ کسی جج نے تو فیصلہ کرنا ہے نا کیس کا۔
کمرہ عدالت میں شور ہونے پر جج شاہ رخ ارجمند کیس کا فیصلہ سنائے بغیر اٹھ کر چیمبر میں چلے گئے۔
بعد ازاں سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے رجسٹرار اسلام باد ہائیکورٹ کو خط لکھا جس میں انہوں نے بتایا کہ بشریٰ بی بی، بانی پی ٹی آئی کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر تھیں، خاورمانیکا نے مجھ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے، عدم اعتماد کی درخواست اس سے قبل خارج کی جا چکی۔
جج شاہ رخ ارجمند نے خط میں لکھا کہ خاورمانیکا کے دوبارہ عدم اعتماد پر اپیلوں پرفیصلہ سنانا درست نہ ہوگا، اپیلوں کو دیگر کسی عدالت میں ٹرانسفر کرنے کی درخواست ہے، خاورمانیکا اور ان کے وکلاء نے ہمیشہ سماعت میں خلل ڈالنے کی کوشش کی۔

بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا پر پی ٹی آئی وکلا کا تشدد، تھپڑ مارے، بوتلیں برسادیں@Muqabil_With_RK #خاور_مانیکا #KhawarManika #PTI #BushraBibi #ImranKhanPTI pic.twitter.com/eQBUUXLrCF

— Mad e Muqabil (@Muqabil_With_RK) May 29, 2024

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ موسم کا حال کہنے والوں کی اہم پیش گوئی

ذوالحج کا چاند کب نظر آئے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

ایل پی جی قوت خرید سے باہر ، قیمت میں بھاری اضافہ کر دیا گیا

ایل پی جی کی قیمت میں بہت بڑی کمی

آئی ایم ایف کا دبائو ، بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ، تفصیلات سامنے آگئیں 

سخت گرمی میں کراچی سے خیبر تک بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری، عوام سراپا احتجاج

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی

یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان، قیمت کتنی کم ہوگی ؟

5 کے وی سسٹم کا ریٹ 2 لاکھ 15ہزار تک نیچے گر گیا ،ملک میں سولر پینل کی قیمتوں میں بڑی کمی

عوام کو مفت سولر سسٹم دینے کیلئے پنجاب حکومت نے طریقہ کار طے کر لیا، سولر سسٹم کن لوگوں کو دیا جائے گا ؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In