• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 15, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف اپیلوں پر سماعت، عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے پیش

by ویب ڈیسک
مئی 30, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
نیب ترامیم کیس ، بانی پی ٹی آئی دوران سماعت کیا کرتے رہے؟
0
SHARES
99
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کے دوران بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہو گئے۔
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کےخلاف حکومتی اپیلوں پر سماعت چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ کر رہا ہے۔ جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی بینچ میں شامل ہیں۔
بانی پی ٹی آئی ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے، انہوں نے رائل بلیو کلر کی شرٹ اور ڈارک بلیو کلر کی جینز پہن رکھی ہے۔
جسٹس اطہر من االلہ نے سماعت لائیو نشر کرنے کی حمایت کر دی اور ریمارکس دیے کہ کیس پہلے لائیو چلتا تھا تو اب بھی لائیو چلنا چاہیے۔
ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخوا کا کہنا تھا یہ کیس عوامی مفاد اور دلچسپی کا ہے جبکہ چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ کیس ٹیکنیکل ہے، اس میں عوامی مفاد کا معاملہ نہیں، لائیو اسٹریمنگ پر تھوڑی دیر تک بتاتے ہیں۔
ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہم نے متفرق درخواست دائر کی ہے، سماعت براہ راست دکھائی جائے، جس پر چیف جسٹس نے کہا یہ عوامی مفاد کا مقدمہ نہیں آپ اپنی نشست پر بیٹھ جائیں۔
سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیس کی سماعت میں مختصر وقفہ کر دیا، سپریم کورٹ کی آج کی عدالتی کارروائی براہ راست نشر ہوگی یا نہیں؟ فیصلہ مشاورت کے بعد ہو گا۔
لارجر بینچ میں شامل ججز آپس میں مشاورت کرنے چیمبر میں چلے گئے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر بھی عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیش ہوئے تھے تاہم کیس کی براہ راست سماعت نشر نہیں کی گئی تھی۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
ہمیں کہاجا رہا ہےکہ پگڑیوں کو فٹبال بنائیں گے، ایسا کہنے والے خود کو ایکسپوز کررہے ہیں، جسٹس اطہر من اللہ

وزیراعظم کو بتا دیں سپریم کورٹ میں کالی بھیڑیں نہیں ہیں اگر ہیں تو پھر انہیں کہیں کہ ۔۔۔ جسٹس اطہر من اللہ کا اٹارنی جنرل سے مکالمہ

ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کون سی 4ٹیمیں کھیلیں گی ؟ سنیل گواسکر کی حیران کن پیش گوئی سامنے آگئی

ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کون سی 4ٹیمیں کھیلیں گی ؟ سنیل گواسکر کی حیران کن پیش گوئی سامنے آگئی

عوام کی سولر پینلز کی دھڑا دھڑانسٹالیشن سے حکومت پریشان ؟ بڑا فیصلہ کیے جانے کی افواہیں، تفصیلات سامنے آگئیں 

عوام کیلئے بری خبر ، وفاقی بجٹ میں سولر پینلز مہنگے ہو نے کا امکان

سولر پینلز اب چاند کی روشنی میں بھی بجلی پیدا کریں گے، نئے شمسی ماڈیولز متعارف

سولر پینلز اب چاند کی روشنی میں بھی بجلی پیدا کریں گے، نئے شمسی ماڈیولز متعارف

توڑ پھوڑ کیس ،عمران خان بری

سابق چیئرمین پی ٹی آئی پر 12لاکھ روپے ماہانہ خرچ آ رہا ہے ،بیرسٹر عقیل ملک کا انکشاف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In